ETV Bharat / state

Militant Associate Arrested کپواڑہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار، پولیس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 26, 2023, 3:37 PM IST

سکیورٹی فورسوز نے کپواڑہ میں دو لاگ الگ کارروائیوں میں تین عسکریت پسند معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدگان لشکر طیبہ سے وابستہ ہے۔

three-militant-associates-arrests-in-kupwara-grenades-recovered
کپواڑہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین گرفتار، پولیس

کپواڑہ: جموں وکشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ 3 جنگجو معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 6 گرینیڈ بر آمد کیے ہیں۔


ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے فوج کی 28 آر آر کے ساتھ مل کر کپواڑہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 2 جنگجو معاونین کو گرفتار کیا۔


انہوں نے کہا کہ 'ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران دو جنگجو معاونین کو گرفتار کیا جنہوں نے کپواڑہ میں کسی نا معلوم شخص اسلحہ و گولہ بارود کی کھیپ منگوائی تھی'۔


بیان میں کہا گیا کہ 'ان افراد کو لشکر طیبہ کمانڈر غلام رسول عرف رافع رسول ساکن چندی گام لولاب جو اب پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں رہائش پذیر ہے، کی ہدایات پر شتمقام کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا'۔


موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت زبیر احمد شاہ پیزادہ اور پیر زادہ مبشر یوسف ساکنان شتمقام کے بطور کی گئی۔


انہوں نے کہا: کہ ' دونوں مشتبہ افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے دونوں کو دھر لیا'۔بیان کے مطابق ان کی تحویل سے 5 ہینڈ گرینیڈ اور 3 موبائل فون بر آمد کئے گئے۔


پولیس بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں کو مقامی ٹارگیٹس کے انتخاب کا کام سونپا گیا تھا جو علاقے میں سرکاری اسکیموں کو پھیلانے میں ملوث ہیں اور انہوں نے اپنے ہینڈلرز کو ممکنہ اہداف کی نشاندہی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
بیان کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

مزید پڑھیں: Militant Module Busted in Kashmir: عسکریت پسندوں کے ماڈیول کا پردہ فاش، ایک شخص گرفتار
پولیس بیان میں کہا گیا کہ کپواڑہ میں ایک اور واقعے میں کپوارہ پولیس نے فوج کی 47 آر آر (بہار) کے ساتھ ایک مصدقہ اطلاع پر درگمولہ شال پورہ میں ایک مشترکہ ناکہ لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ ناکہ کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا جس کی تلاشی کے دوران بائیں جانب کی فرنٹ سیٹ کے نیچے ایک ہینڈ گرینیڈ کو چھپایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران ظہور احمد خان نامی شخص کو فوری طور حراست میں لیا گیا۔پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

(یو این آئی )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.