ETV Bharat / state

Omar Abdullah in Handwara الیکشن کرائیں ،اگر 80 فیصد لوگ الیکشن سے دور رہتے ہیں، تو ہمیں گورنر سے کوئی اعتراض نہیں، عمر عبداللہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 10:26 PM IST

omar abdullah
عمر عبداللہ

این سی نائب صدر عمرعبداللہ نے پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ہماری غلطی تھی کہ ہم نے اس کے ارادوں کو نہیں پہچانا، ہمارے ارکان نے پہلے ہی اس کے خلاف خبردار کیا تھا۔"

الیکشن کرائیں ،اگر 80 فیصد لوگ الیکشن سے دور رہتے ہیں، تو ہمیں گورنر سے کوئی اعتراض نہیں، عمر عبداللہ

ہندواڑہ(کپواڑہ): نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایل جی منوج سنہا کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر 80 فیصد لوگ یہاں الیکشن کے حق میں نہیں ہیں تو این سی کے پروگرامز میں لوگ آکے کیا کر رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جموں کے پروگرام میں لوگوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی اور آج ہندواڑہ میں بھی لوگ آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی نیشنل کانفرنس پروگرامز منعقد کرتی ہے تو لوگ ان پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 80 فیصد لوگوں کا نمبر ایل جی کو کہاں سے آیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کریں، اگر 80 فیصد لوگ الیکشن سے دور رہتے ہیں تو پھر گورنر یہاں رہے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔یاد رہے کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ اگر آپ کشمیر میں اسمبلی انتخابات پر عوامی سروے کروائیں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ 80 فیصد عوام انتخابات کے حق میں نہیں ہے۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو شمالی قصبہ ہندواڑہ میں ایک جلسے سے خطاب کے بعد نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں وکشمیر میں سکیورٹی فورسز کے بعد اگر کسی نے قربانیاں دی ہیں تو وہ این سی کے کارکنان نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان، وزراء اور ایم ایل ایز نے جموں و کشمیر میں اپنی جان گھو دی ہے، جب کچھ لوگ اس وقت الگ الگ نعرے دے رہے تھے اور دوسرے ملک کے جھنڈے کھندوں پر اٹھا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ" جن لوگوں کو این سی پارٹی کے جھنڈے میں خون دکھ رہا ہے، ان سے میرا یہ سوال ہے کہ اگر یہ بات صحیح ہے تو وہ کل تک ان کی پارٹی کے ساتھ کیا کر رہے تھے۔"

مزید پڑھیں: Omar Abdullah on amendment in Constitution آئین میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی، عمر عبداللہ

پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون پر تنقید کرتے ہوئے عمر نے کہا، "یہ ہماری غلطی تھی کہ ہم نے اس کے ارادوں کو نہیں پہچانا۔ ہمارے ارکان نے پہلے ہی اس کے خلاف خبردار کیا تھا،لیکن اس کو پی اے جی ڈی میں شامل کرکے ہم نے بڑی غلطی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں بی جے پی اپنی قریبی علاقائی سیاسی جماعتوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ جموں وکشمیر میں میں دو طرح کی پارٹیاں ہیں، ایک جسے بی جے پی ختم کرنا چاہتی ہے اور دوسری جس کے ذریعے اسے حمایت حاصل ہے۔ جو لوگ آج ان پر انگلی اٹھا رہے ہے وہ کم از کم یہ بتائیں کہ آخر کار آپ کو بچانے کا کیا راز ہیں۔

دفعہ 370 پر عدالت عظمیٰ میں ہوئی شنوائی کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر نے کہا کہ ہم سے اس بارے میں جتنا ہوسکتا تھا ہم نے کیا اور ہم عدالت عظمیٰ سے انصاف کی امید رکھتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.