ETV Bharat / state

کپوارہ: محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 1:28 PM IST

کپوارہ: محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ
کپوارہ: محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ

شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے متعدد موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے کاغذات چیک کیے گئے۔ بغیر کاغذات گاڑیاں چلانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

ضلع کپوارہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا۔

sdf
sf

ٹریفک عملہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی، انہوں نے کہا کہ مختلف روٹس پر چل رہی سات گاڑیوں کے روٹ پرمٹ (Route permit) منسوخ کیے گئے۔

کپوارہ: محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ

اس کے علاوہ مقررہ ریٹ لسٹ سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کو متنبہ کرتے ہوئے مسافرین سے زیادہ کرایہ وصول کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی۔

sdf
sadf

مزید پڑھیں: ہندوارہ: انسداد منشیات کا عالمی دن پر ریلی

ٹریفک عملہ نے مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو وضع کیے گئے رہنما خطوط خصوصاً سماجی دوری پر من و عن عمل کرنے کی تلقین کی۔

sdf
sdf

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.