ETV Bharat / state

Degree College Kulgam Students Rally: ہفتہ ماحوالیت کی نسبت سے کولگام میں ریلی

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 12:29 PM IST

a
a

عالمی ہفتہ ماحولیات کی نسبت سے گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام کے طلبہ و عملہ نے کالج سے کولگام بازار تک ایک بیداری ریلی کا اہتمام کیا۔ World Environment Week

ہفتہ ماحوالیت کی نسبت سے کولگام میں ریلی

کولگام (جموں و کشمیر) : عالمی ہفتہ ماحولیات کی مناسبت سے گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام کی جانب سے ریلی کا اہتمام عمل میں لایا گیا جس میں کالج انتظامیہ، این ایس ایس اور این سی سی رضاکاروں کے علاوہ کئی متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے کالج سے منی سیکریٹریٹ تک ایک ریلی برآمد کی جس میں ماحولیات کے بچاؤ سمیت دیگر متعلقہ جانکاری کے حوالے سے پلے کارڈس کے ذریعے عام لوگوں کو جانکاری دی گئی۔ منتظمین کے مطابق آئندہ دنوں بھی اس طرح کے پروگرام جاری رکھے جائیں گے۔

طلبہ کی یہ ریلی ڈگری کالج سے برآمد ہوئی اور مین بازار کولگام میں اختتام ہوئی۔ ریلی میں شریک طلبہ و طلبات نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی یا اس طرح کے پروگرامز تعلیمی اداروں تک ہی محدود نہیں ہونے چاہئے بلکہ ایسے پروگرامز میں ہر کسی کو شمولیت اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ وہیں ڈگری کالج کولگام کے پرنسپل اور ریلی کے منتظم ڈاکٹر زبیر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’سبھی طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد کو ایسے پروگرامز میں بڑھ چڑھ کر شمولیت اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

ڈگری کالج کولگام کے پرنسپل نے مزید کہا کہ ’’ایسے پروگرامز منعقد کرنے سے عام لوگوں میں بیداری پیدا ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ریلی کا اصل مقصد لوگوں کو یہ باور کرانا ہے کہ سماج، ماحول کو صاف ستھرا رکھنا کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ سماج کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ آس پڑوس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں بھی اس طرح کے پروگرامز جاری رکھے جائیں گے۔ ڈاکٹر زبیر کے مطابق ہفتہ ماحولیات کی نسبت سے یہ مہم ہفتہ بھر جاری رہے گی جس میں طرح طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: Rally Organized in Kulgam ماحولیات کے تحفظ کے لئے کولگام میں ریلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.