ETV Bharat / state

Sisters Achieved Success In The Neet:جڑواں بہنوں نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 4:59 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع کولگام کے جڑواں بہنوں نے نیٹ کے امتحان میں پہلی کوشش میں کامیابی حاصل کرکے ماں باپ کے ساتھ ساتھ اپنے ضلع کا نام بھی روشن کیا۔

جڑواں بہنوں نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی
جڑواں بہنوں نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمحال ہانجی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک امام کی جڑواں بیٹیوں نے اپنی پہلی کوشش میں انڈر گریجویٹ قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ 2023 میں کامیابی حاصل کی۔کولگام ضلع کے وٹو گاؤں سے تعلق رکھنے والی سابیہ اور سید بسماہ نے امتحان میں بالترتیب 625 اور 570 نمبر حاصل کیے ہیں۔

جڑواں بہنوں نے نیٹ میں کامیابی حاصل کی
لڑکیوں نے بتایا کہ والدین نے ہمیں بچپن سے ہی وہ سب کچھ فراہم جو پڑھنے کیلئے ضروری تھا۔ انہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے ایک بہت بڑی قربانی دی ہے۔ لڑکیوں نے کہا کہ NEET امتحان میں کامیاب ہونے کے لیے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔"اگر آپ NEET میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تو آپ کو پہلے اپنا لیول چیک کرنا چاہیے اور اپنی کمزوریوں کی نشاندہی کرنی چاہیے۔آپ کو اپنی کمزوریوں کے بارے میں اپنے اساتذہ سے بات کرنی چاہیے اور ان پر عبور حاصل کرنے کے لیے انٹرنیٹ سے بھی مدد لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:South Kashmir’s NEET Topper: نیٹ ٹاپر عبد الباسط نے طلبہ کو کیا مشورہ دیا

ان کے والد نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کی کفالت کے لیے بہت جدوجہد اور محنت کی ہے۔میرا ہر والدین کو مشورہ ہے کہ آپ اپنے بچوں کو ان کے بہتر مستقبل کے لیے بہترین مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ انسان محنت کرے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے، حوصلہ انسان کو کامیاب بناتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.