ETV Bharat / state

Teacher Association Protest in Kulgam: کولگام میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 1:49 PM IST

کولگام میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج
کولگام میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

جموں و کشمیر ٹیچرز ایسوسی ایشن نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں احتجاج ریلی کے دوران حکام سے اولڈ پینشن اسکیم نافذ کرنے کی اپیل کی۔ Teacher Association Protest in Kulgam Demand implementation of Old Pension Scheme

کولگام: جموں و کشمیر ٹیچرز ایسوسی ایشن، کولگام نے ملازمین کوارڈینیشن کمیٹی کے اشتراک سے ضلع میں احتجاجی ریلی کا انعقاد عمل میں لایا۔ ریاست بھر کے سرکاری اور گرانٹ اِن ایڈ اسکولوں کے ساتھ کام کرنے والے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے اپنے دیرینہ مطالبات بشمول اولڈ پینشن اسکیم کو لاگو کرنے کا مطالبہ کیا۔ ضلع کولگام کے مختلف علاقوں میں ریلیاں برآمد کرنے کے بعد ڈی سی کولگام کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔ Teachers Demand Old Pension Scheme

کولگام میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج

احتجاجی ریلی میں شامل ٹیچرز نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’شمالی کشمیر کے بعد اب جنوبی کشمیر میں بھی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلیز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ریلی کا مقصد عوام سے منشیات کے رجحان کو کم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے علاوہ اپنے مطالبات کو حکام تک پہنچانا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’وادی کشمیر میں بڑھتے منشیات کے رجحان کو کم کرنے میں ہر ایک شخص کو آگے آنا چاہئے، اسی کے حوالہ سے اس ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اولڈ پینشن اسکیم ہر ایک ملازم کا حق ہے۔ حکومت ایک ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتی۔ پوری زندگی محکمہ کی خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن دئے جانے کے حوالہ سے احتجاجی ریلی کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Baramulla Candle Light March بارہمولہ میں جموں و کشمیر ٹیچرز فورم کی جانب سے پرامن احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.