ETV Bharat / state

Plantation Drive at Degree College Kulgam: ڈگری کالج کولگام میں شجرکاری

author img

By

Published : Mar 24, 2022, 7:36 PM IST

ڈگری کالج کولگام میں شجرکاری
ڈگری کالج کولگام میں شجرکاری

گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام میں محکمہ جنگلات کی جانب سے منعقد کی گئی شجرکاری مہم Plantation Drive at Degree College Kulgamمیں کالج طلبہ و اساتذہ سمیت انتظامیہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔

گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام میں محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجرکاری مہم کے تحت درجنوں درخت لگائے گئے۔ Plantation Drive at Degree College Kulgamشجرکاری مہم میں کالج کے طلبہ و اساتذہ کے علاوہ پرنسپل ڈاکٹر نظیر احمد سمنانی، اے ڈی سی کولگام شوکت راتھر، ڈی ایف او سید وسیم گل نے شرکت کی۔ شجر کاری مہم کے دوران کالج احاطے میں درجنوں درخت لگائے گئے۔

ڈگری کالج کولگام میں شجرکاری

اس موقع پر محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پروگرام کے دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کولگام نے طلبہ کو وادی کشمیر میں جاری شجر کاری مہم کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح کولگام میں بھی رواں برس ہزاروں درخت لگائے جانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے طلبہ سے کہا کہ ’’گرین جے اینڈ کے‘‘ Green J&K مشن کے تحت جہاں جنگلی اراضی، پارکس اور سرکاری دفاتر میں درخت لگائے جا رہے ہیں وہیں کالجز اور اسکولوں میں بھی شجر کاری مہم چلائی جا رہی ہے۔ Plantation Drive at Degree College Kulgamپروگرام کے دوران طلبہ نے عہد کیا کہ ایک طالب علم کم از ایک درخت لگا کر اس مہم کا حصہ بنیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے رواں برس وادی کشمیر میں شجر کاری مہم کے تحت قریب 12لاکھ درخت لگائے جانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.