ETV Bharat / state

Plantation Drive in Kangan, Ganderbal: گاندربل کے مرگنڈ، کنگن میں شجر کاری مہم

author img

By

Published : Mar 23, 2022, 4:32 PM IST

سندھ فاریسٹ ڈویژن کے زیر اہتمام ضلع گاندربل میں مرگنڈ، کنگن کی عیدگاہ میں شجرکاری مہم کے دوران قریب 200 پودے Plantation Drive in Kangan, Ganderbal لگائے گئے۔

گاندربل کے مرگنڈ، کنگن میں شجر کاری مہم
گاندربل کے مرگنڈ، کنگن میں شجر کاری مہم

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں سندھ فاریسٹ ڈویژن کی زیر نگرانی مرگنڈ، کنگن کے عیدگاہ میں شجرکاری مہم کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Plantation Drive in Kangan, Ganderbalشجر کاری مہم میں بی ڈی سی چیئرمین، کنگن کے علاوہ علاقے کے ذی عزت شہریوں نے بھی شرکت کی۔ عالمی یوم جنگلات کے موقع منعقدہ تقریب کے دوران محکمہ کی جانب سے کسانوں کو مفت پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ محکمۂ جنگلات کے ملازمین نے مقامی لوگوں سے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے، زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے علاوہ ماحول کو صاف رکھنے پر بھی زور دیا۔ بی ڈی سی چیئرمین نے بتایا کہ شجر کاری مہم صرف سرکار یا متعلقہ محکمۂ جات کی ہی نہیں بلکہ ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے شجر کاری مہم میں حصہ لیکر زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کی۔

گاندربل کے مرگنڈ، کنگن میں شجر کاری مہم

اس موقع پر محکمۂ جنگلات کی جانب سے سفیدے کے پودے بھی تقسیم کیے گئے۔ محکمہ کے افسران نے عوام سے اراضی کو آباد کرنے، شجر کاری و شجر پروری پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’بدقسمتی سے آج دیہی اور شہری علاقوں میں زمینیں غیر آباد ہیں، لوگ کھیتی باڑی پر توجہ مرکوز نہیں کر رہے۔ شجر کاری سے ہی ماحولیاتی توازن برقرار رہتا ہے۔ اس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہئیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.