Snowfall in kulgam کولگام میں برف باری کے پیش نظر قومی شاہراہ بند

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 12:12 PM IST

کولگام میں برف باری کے پیش نظر قومی شاہراہ بند

محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے مطابق کولگام کے پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں سخت برف باری ہوئی ہے۔ برف باری کی وجہ سے سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ national highway closed in kulgam

کولگام میں برف باری کے پیش نظر قومی شاہراہ بند

کولگام: جموں و کشمیر کے کولگام کے پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں سخت برف باری ہوئی ہے۔ کل رات سے ہی محکمہ موسمیات کے پیش گوئی کے مطابق برف باری شروع ہوئی۔ ضلع کے میدانی علاقوں میں پانچ اِنچ برف گری ہے جب کہ اہربل، کنگوٹن، دمحال ہانجی پورہ، کنڈ و یگر پہاڑی علاقوں میں تین تین فٹ برف ریکاڈ کی گئی ہے۔ وہیں مختلف علاقے ابھی ضلع ہیڈکواٹر سے منقطع ہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے مشینوں کو کام پر لگایا گیا ہے۔ وہیں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

سرینگر قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر برفانی تودے گر آئے ہیں جس کے بعد ٹریفک کو آمد و رفت کے لیے بند کرنا پڑا۔ ٹریفک قوانین کے مطابق اگر موسم میں بہتری آئی تو ٹریفک کو یک طرف سے جانے کی اجازت دی جائے گی۔ برف باری سے ٹرین سروس بھی معطل ہوئی ہے اور حکام نے بتایا کہ پٹریوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا اور جلد ہی ٹرین سروس کو بحال کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر رک رک کر برف و باراں ہونے کا امکان ہے اور یکم فروری سے موسم پوری طرح سے بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Snowfall in Srinagar سری نگر میں بھاری برفباری

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں پیر کو برف باری کا ایک اور سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں سرینگر جموں ہائی وے بند ہونے کے علاوہ دور دراز علاقوں کو جانے والی سڑکیں بھی بند ہوگئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی 'چلاں کلاں' کا مہینہ چل رہا ہے، جو 21 دسمبر سے شروع ہوتا اور یہ موسم سرما کا سب سے سخت دور ہے۔ دریں اثناء بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے نقل و حمل بھی متاثر ہوئی ہے۔ جموں سری نگر قومی شاہراہ چندر کوٹ اور بانہال کے درمیان مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.