ETV Bharat / state

Drug Awareness Programme Kulgam: کولگام میں بھی منشیات مخالف مہم کا آغاز

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 11:18 AM IST

’’نشہ مکت بھارت‘‘ کے حوالے سے جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں منشیات کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔Nasha Mukt bharat Campaign Kulgam

Drug Awareness Programme Kulgam: کولگام میں بھی منشیات مخالف مہم کا آغاز
Drug Awareness Programme Kulgam: کولگام میں بھی منشیات مخالف مہم کا آغاز

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھی دیگر اضلاع کی طرح ایک ماہ تک جاری رہنے والی منشیات مخالف مہم کا آغاز عمل میں لایا گیا۔ Drug De Addiction Rally Kulgamاس حوالے سے ڈی آفس کولگام میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی سی کولگام سمیت دیگر مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کے 65 پنچایتی حلقوں میں منشیات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والی گاڑیوں کو بھی روانہ کیا۔

منشایت کے مضر اثرات اور اس کے تدارک سے متعلق منعقدہ پروگرام میں ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آفس کے احاطے میں ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر کر رہے تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ’’نشہ مکت بھارت‘‘ کے حوالے سے جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں منشیات کے تدارک کے تئیں سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔Kulgam Drug Awareness Programme

کولگام میں بھی منشیات مخالف مہم کا آغاز

انہوں نے کہا کہ ضلع کی سبھی پنچایتوں میں اس طرح کے آگاہی پروگرامز کا اہتمام کرکے عوام خصوصا نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرکے انہیں اس وبا سے دور رہنے کی تلقین کی جائے گی۔ انہوں نے منشیات کے خاتمہ کے لیے عوام کو آگے آنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون پیش کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.