ETV Bharat / state

Farmers Awareness Program کولگام میں کسان آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 4:03 PM IST

کولگام میں کسان آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا
کولگام میں کسان آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

کولگام میں آج کسانوں کو ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فیشریز نے کہا کہ کسان نہ صرف ریاستی سطع کی اسکیموں سے مستفید ہورہے ہے بلکہ مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں سے بھی فائیدہ اُٹھا رہے ہیں۔

کولگام میں کسان آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا

کولگام: جموں و کشمیر کے کولگام میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ ایگریکلچر کی طرف سے آج منی سکریٹریٹ میں کسان بیداری کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کسانوں کو ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام Holistic Agriculture Development program کے حوالے سے جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ وہ مرکزی و ریاستی حکومت کی معالی معاونت والی اسکیموں سے کیسے فائیدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

منی سکریٹریٹ میں کسان بیداری کانفرنس میں ڈائریکٹر فشریز کشمیر محمد فاروق سمیت ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین اور HADP کے نوڈل ضلع آفیسر شوکت احمد راتھر کے علاوہ متعلقہ محکموں اور مختلف بنکوں کے آفیسران موجود رہے۔ اس دوران سبھی افسران نے کسانوں کو جانکاری دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فیشریز نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ میں اب مزید معاونت والی اسکمیوں کا آغاز ہوا ہے۔

ڈائریکٹر فشریز کشمیر محمد فاروق نے کہاکہ کسان نہ صرف ریاستی سطع کی اسکیموں سے مستفید ہورہے ہے بلکہ مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں سے بھی لوگ فائیدہ اُٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے ہزراوں لوگوں کو روزگار دیا ہے اور کئی پڑھے لکھے نوجوان اسکیموں کا فائیدہ اُٹھا رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 29 نئے پروجکٹز آئے ہیں۔ وہیں نوڈل آفیسر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام سے زمینی سطع پر عام لوگوں کو فائیدہ ہوتا ہے اور اس پروگرام میں کسانوں کو فراہم کردہ بینک کے لین دین میں کافی مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ : محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسان آگاہی پروگرام منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.