ETV Bharat / state

Pedestrian Crushed to Death in Kulgam: کولگام سڑک حادثے میں معمر شہری ہلاک

author img

By

Published : May 26, 2023, 3:43 PM IST

ضلع کولگام میں ایک تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہو گئی۔ Elderly Man Killed during Kulgam Road Accident

a
a

کولگام سڑک حادثے میں معمر شہری ہلاک

کولگام (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں معمر شہری کی موت واقع ہو گئی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ 70سالہ ایک معمر شہری، جس کی شناخت لعل الدین خان ولد جمہ خان ساکنہ ریاسی کے طور پر ہوئی ہے، کی اُس وقت موقع واقع ہو گئی جب ضلع کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر ماری۔ ٹکر کے نتیجے میں معمر شہری شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام پہنچایا گیا۔

کولگام اسپتال میں لعل الدین کا ابتدائی علاج و معالجہ کیا گیا جس کے بعد اسے نازک حالت میں سرینگر کے شیر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SKIMS) صورہ منتقل کیا گیا۔ صورہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی معمر شہری کی موت واقع ہو گئی۔ سکمز اسپتال کے معالجین کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی زخمی شہری کی موت واقع ہو گئی تھی۔

پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے موقع سے فرار گاڑی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ فوت ہوئے معمر شہری کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے اور طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں بھی جنوبی کشمیر سمیت وسطی کشمیر میں بھی اس طرح کے ’’ہِٹ اینڈ رَن‘‘ سڑک حادثوں میں جانیں تلف ہوئی ہیں۔ مقامی باشندوں نے پولیس حکام سے حادثے میں ملوث ڈرائیور کو فوری طور ڈھونڈ نکالنے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident In Kulgam کولگام سڑک حادثہ میں تمام سیاحوں کی حالت مستحکم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.