ETV Bharat / state

CPI (M) Holds Party Convention in Kulgam: 'آئینی حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی'

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 2:23 PM IST

CPI (M) Holds Party Convention in Kulgam: سی پی آئی (ایم) کا کولگام میں پارٹی کنونشن کا انعقاد
CPI (M) Holds Party Convention in Kulgam: سی پی آئی (ایم) کا کولگام میں پارٹی کنونشن کا انعقاد

ضلع کولگام میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے ضلع کولگام میں پارٹی کنونشن کا انعقاد CPI M Convention in Kulgamعمل میں لایا۔

کولگام: سی پی آئی (ایم) کی جانب سے جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع کولگام کے ڈی کے مرگ، دمحال ہانجی پورہ علاقے میں پارٹی کارکنان کا ایک روزہ کنونشن منعقد کیا گیا۔ CPI (M) Holds Party Convention in Kulgam۔ یک روزہ کنونشن میں پارٹی کارکنان و لیڈران کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ دن بھر جاری رہنے والے میں پروگرام میں تقاریر و مباحثے کے دوران لیڈران نے سیاسی، سماجی و اقتصادی جہتوں سے متعلق مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔

سی پی آئی (ایم) کا کولگام میں پارٹی کنونشن کا انعقاد

کنونشن کے دوران حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے۔ CPI (M) Convention in Kulgamکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے، سی پی آئی (ایم) کے ریاستی جنرل سیکریٹری اور سابق ممبر اسمبلی کولگام ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ ’’جہاں تک جموں و کشمیر کے لوگوں کی حالت زار کا تعلق ہے اس کے لیے حکومت ہند ذمہ دار ہے۔ بھاجپا کی زیر قیادت مرکزی سرکار گہری نیند میں ہے۔‘‘

تاریگامی نے مذہبی رواداری کے متعلق کہا: ’’یہاں ہندو مسلم بھائی چارہ کھبی بھی ختم نہیں ہوگا۔‘‘ میڈیا سے بات کرتے ہوے تاریگامی نے کہا کہ جمہوری طرز نظام اور آئین کے حقوق کے تحت جو ہم سے چھینا گیا اس کے لیے ہم جدو جہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک طاقت کے بل پر کچھ بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا تاہم محبت اور امن سے جنگ کو ٹال کر فتح کے جھنڈے گاڑے جا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.