ETV Bharat / state

کشتواڑ: پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان

author img

By

Published : May 30, 2021, 5:28 PM IST

بن کلید کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ کو ہم لوگوں نے کئی بار اس کی اطلاع دی لیکن انتظامیہ نے اب تک اس پر توجہ نہیں دی ہے۔ جس کے چلتے ہم لوگ مایوسی سے گھروں میں بیٹھ کر پانی کی بوند بوند کے لیے ترستے رہتے ہیں۔

کشتواڑ: پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان
کشتواڑ: پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے جگہ جگہ ہینڈ پمپ لگائے گئے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ ایک مہینہ سے بند پڑے ہینڈ پمپ خراب ہونے لگے ہیں اور لوگوں کو لاک ڈاؤن میں پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کشتواڑ: پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان

وہیں علاقے کے کلید کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ کو ہم لوگوں نے کئی بار اس کی اطلاع دی لیکن انتظامیہ نے اب تک اس پر توجہ نہیں دی ہے۔ جس کے چلتے ہم لوگ مایوسی سے گھروں میں بیٹھ کر پانی کی بوند بوند کے لیے ترستے رہتے ہیں۔

اس دوران لوگوں نے مزید کہا کہ ہینڈ پمپ خراب ہونے سے ہم لوگوں کو بہت دور سے پانی لانا پڑ رہا ہے۔ پانی سپلائی ہر تیسرے دن آتی ہے اور وہ بھی چند منٹوں کے لیے، ہم لوگوں کے ساتھ یہ سراسر نا انصافی ہے۔

بن کلید کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہینڈ پمپوں کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.