تسلیم جاوید نے بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر اندروال کا چارج سنبھالا

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 9:54 AM IST

تسلیم جاوید نے بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر اندروال کا چارج سنبھالا

بلاک ڈویلپمنٹ آفس کے عملے کے ساتھ تعارفی میٹنگ کے بعد بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر اندروال چھاترو تسلیم جاوید وانی پنچایت چھاترو لور بی میں منعقدہ گرام سبھا میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے جہاں عوام نے نئے بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر کا پورے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔

سنہ 2019 بیچ کے جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹو آفیسر تسلیم جاوید وانی نے بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر بلاک اندروال چھاترو کا چارج سنبھالا۔

بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر اندروال چھاترو کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے دفتر و فیلڈ میں تعنیات ملازمین کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے عملے پر عوام دوست رویہ اپنانے پر زور دیا اور کہا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کے اخلاقیات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے پوری محنت و لگن کے ساتھ کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ٹیم کی حیثیت سے ان کا دفتر سرکار کی طرف سے جاری کی گئی مختلف اسکیمز کے موثر اور شفاف نفاذ کی کوشش کرے گا۔

تسلیم جاوید وانی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بلاک کو ماڈل بلاک بنانے میں ان کا تعاون دیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کے دفتر کے دروازے عوام کے لیے ان کی شکایات کو دور کرنے اور ان کے حقیقی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ کھلے رہے گیں۔

بلاک ڈویلپمنٹ آفس کے عملے کے ساتھ تعارفی میٹنگ کے بعد بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر اندروال چھاترو تسلیم جاوید وانی پنچایت چھاترو لور بی میں منعقدہ گرام سبھا میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے جہاں عوام نے نئے بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر کا پورے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔

گرام سبھا میں پنچایت گھر بنانے کے لیے قرارداد منظور کی گئی۔ فارسٹ رائٹس کے متعلق گرام سبھا کے لیے تاریخ طے کی گئی۔

آخر میں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زمینی سطح پر ہو رہے مختلف ترقیاتی کاموں پر نظر رکھیں۔ اگر کہیں پر بھی کوئی کوتاہی پائی جائے تو اطلاع دیا کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جائے اور صاف شفاف طریقے سے سرکار کی طرف سے جاری کی گئی اسکیموں کو عوام کے مفاد کے لیے نافذ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.