ETV Bharat / state

کشتواڑ میں روہنگیاوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 10:24 PM IST

police-crackdown-on-rohingyas-in-kishtwar
کشتواڑ میں روہنگیاوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن

Crackdown On Rohingya's پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیز چار روہنگیاوں کے گھروں پر چھاپے مارے کے دوران مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔

کشتواڑ: جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر روہنگیائی شہریوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز چار روہنگیاوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جس دوران مجرمانہ مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ روہنگیائی افراد نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، راشن کارڈ، آدھار کارڈ اور ووٹر کارڈ وغیرہ جیسے دستاویزات غیر قانونی طور پر حاصل کئے ہیں۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ کریک ڈاؤن کا مقصد روہنگیاوں کی غیر قانونی آباد کاری اور ان کے حق میں جعلی دستاویزات حاصل کرنے کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا مقصود ہے۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں آئی پی سی کی دفعات 471,468,467,420 کے تحت پہلے ہی کیس درج کیا گیا ہے۔مزید پڑھیں:

ایک اعداد وشمار کے مطابق جموں اور سانبہ اضلاع کے مختلف مقامات پر 6500 سے زیادہ روہنگیا مسلمان مقیم ہیں۔واضح رہے کہ ہزاروں روہنگیا پناہ گزین دس سال قبل میانمار میں مسلم نسل کشی کی لہر سے جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچے، جہاں سے وہ بھارت میں داخل ہوگئے۔ اُن پناہ گزیں میں سے بیشتر نے جموں کا رُخ کیا اور یہاں شہر کے نواحی علاقوں نروال، بھٹنڈی، کرانہ تالاب میں زمینداروں کے خالی احاطوں میں کرایہ کے عوض مقیم ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.