ETV Bharat / state

Medical Camp in Kishtwar کشتواڑ میں پولیس کی جانب سے طبی کیمپ

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 4:23 PM IST

کشتواڑ پولیس کے زیر اہتمام طبی کیمپ میں کشتواڑ سمیت دیگر علاقوں کے درجنوں افراد نے اس سے استفادہ کیا۔ Medical Camp Conducted by Police in Kishtwar

کشتواڑ میں پولیس کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد
کشتواڑ میں پولیس کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

کشتواڑ: جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ڈاکٹر سشیل راضدان Dr Sushil Razdan on Kishtwar Visit اور پولیس کی جانب سے ضلع کشتواڑ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کشتواڑ پولیس کی جانب سے منعقدہ طبی کیمپ میں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا۔

کشتواڑ میں پولیس کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد

کشتواڑ پولیس کے زیر اہتمام طبی کیمپ میں کشتواڑ سمیت متصل علاقوں سے آئے درجنوں افراد نے شرکت کی۔ کشتواڑ سمیت ڈوڈہ ،رامبن سے بھی لوگ تشخیص کرانے آئے ۔ اس دوران لوگوں نے ڈاکٹر سشیل راضدان کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی شفقت حسین بھٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ پولیس کی جانب سے اس طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ Medical Camp Conducted by Police in Kishtwar

اس موقع پر ڈاکٹر سشیل راضدان کے ساتھ اور بھی ڈاکٹروں کی ٹیم موجود رہی۔ لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس دوران مذکورہ ڈاکٹر نے کہا کہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ ضرورت پڑنے پر ان کے ساتھ رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ راضدان نے کشتواڑ پولیس کا بھی شکریہ ادا کیا کہ پولیس کی طرف سے بھی ہمیں پورا تعاون ملا۔ عوام نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مزید کیمپ کشتواڑ کے اندر لگائے جائیں جس سے لوگوں کو راحت مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Free Medical Camp in Tral t ترال میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.