ETV Bharat / state

Burglary Case In Kishtwar کشتواڑ میں چوری کا معاملہ، چوروں نے مکان مالک پر حملہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2023, 8:23 PM IST

burglary-case-in-kishtwar-unknown-persons-attack-house-owner
کشتواڑ میں چوری کا معاملہ، چوروں نے مکان مالک پر حملہ کیا

کشتواڑ میں منگل کی علی الصبح چوروں نے زلنہ علاقہ میں ایک مکان میں گھس کر مکان مالک پر حملہ کرکے لاکھوں روپیے کا مال چرا کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

شتواڑ میں چوری کا معاملہ، چوروں نے مکان مالک پر حملہ کیا

کشتواڑ:کشتواڑ کے زلنہ علاقہ میں منگل کی علی الصبح نا معلوم افراد نے وشال گپتا نامی گھر مالک کے اندر گھس کر لاکھوں روپئے کا سامان چرانے میں فرار ہوگئے۔ اس دوران چوروں کے ساتھ ہاتھا پائی کے درمیان مکان مالک زخمی ہوگیا ہے۔ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مکان مالک وشال گپتا نے کہا کہ چور دوران شب 4 بجے گھر میں گھس گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے چھ افراد کے لیے کھانا پکانے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ چوروں نے مجھے ایک کمرے میں بند کرکے رکھا جبکہ میری بیوی کو کیچن میں کھانا بنانے کا کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ' کچن میں میری اہلیہ کے ساتھ ایک چور گیا اور اس نے وہاں ان کے ساتھ بدتمیزی کی جس کے بعد میں نے چور پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھا پائی کے دوران چوروں نے ان کے سر پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا ۔ ہاتھا پائی کے دوران انہوں نے ایک چور کو پکڑ لیا تھا لیکن بعد میں وہ بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہا جوں ہی یہاں شور مچا تو ہمسایہ آئے اور وہ چوروں کے پیچھے بھاگے تاہم اندھرا ہونے کے سبب چور بھاگنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے حوالے سے انہوں نے پولیس میں شکایت درج کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چوروں نے مکان میں موجوٖد کیش( پیسے) اور سونا لوٹ لیا۔

وہیں وشال کی اہلیہ شیکا سین نے کہا کہ چور نے انہیں کھانے پکانے کے بدلے سونا مانگا اور جب انہوں نے اس سے انکار کیا تو انہوں نے مجھے پستول سے ڈرا کر زیورات اور پیسہ لوٹ لیے۔انہوں نے کہا کہ ہاتھا پائی کے دوران ان کے شوہر پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا اور وہ زخمی ہوا ہے۔انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ اس چوری کے معاملے کو حل کریں اور انہیں سکیورٹی مہا کرائے ، تاکہ آئندہ ایسا کوئی معاملہ پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں: Burglars Gang Busted in Budgam بڈگام میں چوروں کے گروہ کا پردہ فاش، تین افراد گرفتار

وہیں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملے کے حوالے سے ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر اشان گپتا پر فون پر رابطہ کیا ،تو انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر دی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ انہوںن نے کہا کہ چوروں کو جلد پکڑا جائے گا، اور انہیں قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.