ETV Bharat / state

کشتواڑ میں بی جے پی لیڈر کی آبائی جائیدار ضبط

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 9:49 PM IST

Etv Bharat
کشتواڑ میں بی جے پی لیڈر کی آبائی جائیدار ضبط

BJP leader land seized in kishtwar تحصیلدار کشتواڑ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، 8 کنال اور 6 مرلہ اراضی پر روشنی ایکٹ کے تحت قبضہ کیا گیا تھا۔

کشتواڑ: جموں و کشمیر انتظامیہ نے روشنی ایکٹ کے تحت بی جے پی کے سابق وزیر اور ان کے بھائیوں کی جائیداد کو سیل کر دیا ہے۔ آٹھ کنال 6 مرلہ اراضی پر مشتمل تین منزلہ عمارت کو انتظامیہ نے سیل کر دیا گیا ہے۔اس عمارت میں نیو ماڈرن انسٹی ٹیوٹ آف پیرا میڈیکل اینڈ نرسنگ سائنس ٹریننگ سنٹر چل رہا تھا، تاہم ان دنوں سردیوں کی چھٹیاں ہیں اس لیے عمارت خالی تھی اور تحصیلدار نے اس کو سیل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

ancestral-land-of-bjp-leader-seized-in-kishtwar
کشتواڑ میں بی جے پی لیڈر کی آبائی جائیدار ضبط

تفصیلات کے مطابق تحصیلدار کشتواڑ کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت دلیپ کمار، یشونت سنگھ، سرجیت کمار، بالی بھگت (بی جے پی سابق وزیر صحت )، انوپ کمار، یوگی راج، سبھی لچھجنا کے رہنے والے ہیں، کے زیر قبضہ زمین خسرہ 337، 1292، 1209، 1202، 1186 (8 کنال 6 مرلہ) پر روشنی ایکٹ کے تحت قبضہ کیا گیا ہیں۔حکم نامے کے مطابق مذکورہ افراد کو مذکورہ جائیداد کو خالی کرنے کے لیے متعدد نوٹس بھیجے گئے ہیں، لیکن انہوں نے ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کو نظر انداز کردیا۔

روشنی ایکٹ کیا ہے؟

روشنی اسکیم کے نام سے مشہور اس ایکٹ کو فاروق عبد اللہ کی قیادت والی حکومت نے سنہ2001 میں جموں و کشمیر لینڈ آنرز ایکٹ پاس کیا۔ اس ایکٹ کے مطابق ان تمام افراد کو اس زمین کے مالکانہ حقوق دیے جائیں گے، جن پر ان کا برسوں سے قبضہ تھا۔ فاروق عبداللہ حکومت کا کہنا تھا کہ ’’اس اسکیم سے سرکار کو پچیس سو کروڑ روپیے کی کمائی ہوگی جس سے پن بجلی پروجیکٹ تعمیر کیے جائیں گے جو پورے جموں و کشمیر کو روشن کریں گے۔‘‘ اسی سے اس کا نام روشنی اسکیم یا ایکٹ دیا گیا۔

کتنی اراضی پر قبضہ کیا گیا؟

محکمہ مال کے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں 6,04,602 کنال اراضی روشنی ایکٹ کے تحت لوگوں کو منتقل کی گئی۔ اس اراضی میں جموں میں 5,71,210 کنال اور وادی میں 33,392 کنال اراضی قبضہ داروں کو منتقل کرکے ان کو مالکانہ حقوق دیے گئے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.