ED to probe Roshni scam: روشنی ایکٹ گھوٹالہ کی تحقیقات اب ای ڈی کرے گا

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 2:11 PM IST

روشنی ایکٹ گھوٹالہ کی تحقیقات اب ای ڈی کرے گا

سی بی آئی کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھی جموں و کشمیر روشنی ایکٹ اسکیم کے مبینہ گھوٹالے کی تحقیقات کرے گا۔Enforcement Directorate to probe Roshni scam

سرینگر: جموں کشمیر میں روشنی اسکیم کے مبینہ گھٹالے کی تحقیقات اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھی کرے گا اور اس میں ملزمین کو پوچھ گچھ کے لیے نئی دہلی طلب کرے گا۔ یاد رہے کہ روشنی اسکیم کے مبینہ گھوٹالہ کی تحقیقات پہلی ہی سی بی آئی کر رہی ہے اور اب ای ڈی بھی اس میں ملوثین کے خلاف کارروائی کرے گی۔ Roshni Act Jammu and Kashmir

روشنی اسکیم میں جموں کشمیر میں سینکڑوں سیاسی لیڈران، بیروکریٹ اور تاجرین نے فائدہ اٹھا کر سرکار زمین کو ایک سرکار کی منظور شدہ اسکیم کے تحت اپنے نام کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو آنے والے دنوں میں سرینگر اور جموں روانہ کی جائے گی۔ Rosni Act Scam

قابل ذکر ہے کہ روشنی ایکٹ کو سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر میں منظوری دی تھی جس کے تحت لیز پر لی گئی زمین کو پیسوں کے عوض مالکانہ حقوق حاصل ہوئے۔ آزاد کا کہنا تھا کہ ’’اس اسکیم سے سرکار کو 25 ہزار کروڑ کی آمدنی ہوگی جس سے جموں کشمیر میں پن بجلی پروجیکٹ تعمیر کئے جائیں گے۔‘‘ البتہ اس سے محض 76 کروڑ روپے کی ہی آمدن ہوئی اور کوئی بجلی پروجیکٹ تعمیر نہیں کیا گیا۔Roshni scam

تحقیقاتی ایجنسیز کا ماننا ہے کہ اس اسکیم سے فقط امیر و اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں نے استفادہ اٹھا کر سرکاری زمین کو اپنی جائداد میں تبدیل کیا۔

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اس اسکیم کو جموں کے ایک وکیل انکر شرما نے عدالت میں چلینج کیا جس کے بعد عدالت نے اس اسکیم کو کالعدم قرار کیا اور اس اسکیم میں مبینہ گھوٹالے میں سی بی آئی کو تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔ سی بی آئی سے قبل اس معاملے کی تحقیقات جموں کشمیر اینٹی کرپشن بیریو (اے سی بی) کر رہی تھی لیکن پھر عدالت نے سی بی آئی کو یہ کیس حوالہ کیا۔

سی بی آئی نے اس میں مقدمہ درج کیا اور کاروائی شروع کی، وہیں انتظامیہ نے گزشتہ برس کئی مالکان کے نام اخبارات میں شائع کئے اور کہا کہ ان افراد نے ناجائز طریقے سے سرکاری زمین کو اس اسکیم کے تحت ہڑپ لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.