ETV Bharat / state

Earthquake in Kishtwar کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 7:23 AM IST

Updated : Oct 23, 2023, 7:39 AM IST

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق 10 بجکر 56 منٹ پر کشتواڑ میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔National Center for Seismology

Earthquake in Kishtwar
Earthquake in Kishtwar

کشتواڑ: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں کل رات (22 اکتوبر) زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3.5 بتائی جارہی ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق دس بجکر 56 منٹ پر کشتواڑ میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

  • An earthquake with a magnitude of 3.5 on the Richter Scale hit Kishtwar, Jammu & Kashmir at 22:56 pm today: National Center for Seismology pic.twitter.com/vPzsNaid7w

    — ANI (@ANI) October 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

خطے میں زلزلہ 5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔ اتوار کی صبح نیپال میں 6.1 کی شدت کا ایک اور زلزلہ آیا تھا۔ زلزلے کا مرکز دھاڈنگ تھا جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ میانمار کے ایزول میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلہ 20 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ میانمار میں بھی 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ 90 کلو میٹر گہرائی میں آئے ہیں۔

جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں حالانکہ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 درج کی گئی ہے لیکن مقامی لوگوں میں خوف پایا جارہا ہے۔ زلزلہ سے کسی طرح کے جانی ومالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی وقفہ وقفہ سے جموں کشمیر کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں۔

Last Updated : Oct 23, 2023, 7:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.