ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کا آج کیرالہ کا دورہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 10:52 AM IST

Updated : Jan 3, 2024, 2:22 PM IST

PM Modi on one day visit to Kerala ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور کا آج وزیراعظم نریندر مودی دورہ کریں گے جہاں وہ خواتین کے ایک پروگرام سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ مختلف پروگرامس میں شرکت کریں گے۔

PM Modi to visit
PM Modi to visit

کوچی: وزیر اعظم نریندر مودی آج کیرالہ کے تھریسور شہر کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم مودی ایک روڈ شو میں حصہ لیں گے اور خواتین کی میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے۔ اس تقریب کا انعقاد خواتین کے ریزرویشن بل کی منظوری پر شکریہ ادا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جلسہ عام کو استری شکتی مودیکوپم (مودی کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانا) کا نام دیا گیا ہے۔ جلسہ عام میں ریاست کے مختلف حصوں سے دو لاکھ سے زیادہ خواتین کی شرکت متوقع ہے۔وزیر اعظم مودی تین بجے تھریشور پہنچیں گے اور ایک روڈ شو اور جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔

  • #WATCH | Kerala: Preparations underway in Thrissur city to welcome PM Modi.

    PM Modi will address a mass gathering of women at the Bharatiya Janata Party's Mahila Conference, today. pic.twitter.com/qRoQcldoCQ

    — ANI (@ANI) January 3, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بی جے پی تریسور لوک سبھا سیٹ جیتنے کی امید کر رہی ہے اور مودی کا تھریسور کا دورہ ممکنہ طور پر ریاست میں پارٹی کی لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز کرے گا۔ بی جے پی کی جانب سے اداکار سریش گوپی کو تھریسور حلقہ سے امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے۔ مودی کے دورے سے پہلے شہر میں گوپی کے پوسٹر بھی چسپاں کیے گئے ہیں جس میں انہیں تھریسور سے بی جے پی امیدوار کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔ گوپی نے 2019 کا لوک سبھا الیکشن اور 2021 کا اسمبلی الیکشن تھریسور حلقہ سے لڑا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی کی تمل ناڈو میں آمد، یونیورسٹی کانووکیشن میں شرکت

ریاستی بی جے پی صدر کے سریندرن نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ماضی میں ریاستی دارالحکومت، کوزی کوڈ، کوچی کا دورہ کر چکے ہیں اور تھریسور کا بھی دورہ کررہے ہیں۔ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران تمام 20 سیٹوں پر مقابلہ کیا تھا - ترواننت پورم میں دوسرے نمبر پر اور ریاست بھر کی باقی سیٹوں پر تیسرے نمبر پر رہی تھی۔ بی جے پی نے 2016 کے اسمبلی انتخابات میں اب تک ساحلی ریاست میں صرف ایک اسمبلی سیٹ پر کامیابی حاصل کی تھی تاہم 2021 کے اسمبلی انتخابات میں اسے دوبارہ ہارنا پڑا۔ اور اس طرح کیرالہ بی جے پی کا ایک بھی رکن اسمبلی نہیں ہے۔

( آئی اے این ایس )

Last Updated : Jan 3, 2024, 2:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.