Kerala Road Accident کیرالہ سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 4:22 PM IST

کیرالہ سڑک حادثے میں پانچ لوگوں کی موت

کیرالہ کے الاپوژھا میں کار اور لاری کے درمیان ٹکر ہوئی جس میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار میں سوار افراد اسرو کی کینٹین کے ملازمین تھے۔ ISRO employees Died in Kerala

الاپوژھا: کیرالہ میں الاپوژھا کے امبالپوژا میں پیر کی صبح نیشنل ہائی وے 66 پر کار اور لاری کے ٹکرانے کے حادثے میں پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ کار میں سوار افراد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی کینٹین کے ملازمین تھے۔ ان کی شناخت شجن داس (25)، منو (24)، پرساد (25)، امل (28) اور سمود (30) کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ سب لوگ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مہلوکین کی لاشوں کو وندنم گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے سڑک حادثہ میں نوجوانوں کی المناک موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے ضلع اناؤ کے اچل گنج تھانہ علاقے میں اتوار کی شام تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر چھ لوگوں کی موت ہو گئی پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ شنکر مینا نے پیر کو بتایا کہ یہ حادثہ لکھنؤ-کانپور قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب آزاد مارگ چوراہے کے قریب لکھنؤ کی طرف سے آنے والا ایک تیز رفتار ڈمپر سڑک کے کنارے کھڑے ایک بائک سوار کو روند دیا اور فرار ہونے کی کوشش میں ایک ماں بیٹی کو کچلتے ہوئے ایک کار پر الٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال بھیجا، جس میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Unnao Road Accident اناو میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.