ETV Bharat / state

Young Voters Reaction پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان جوش و خروش سے لبریز

author img

By

Published : May 9, 2023, 1:41 PM IST

پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان جوش و خروش سے لبریز
پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان جوش و خروش سے لبریز

کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 میں پہلی مرتبہ حق رائے دہی کے استعمال کرنے والے نوجوان جوش و خروش سے لبریز ہیں۔ نوجوان طبقہ اسمبلی انتخابات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان جوش و خروش سے لبریز

بیدر: ریاست کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔جہاں ایک طرف تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی نظریں 10 مئی کو ہونے والے انتخابات پر مرکوز ہیں تو دوسری طرف اس بار پہلی مرتبہ حق رائے دہی استعمال کرنے کو لے کر نوجوانوں میں جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوانوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2023 میں ہم پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے ہیں۔ ہمیں کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم ووٹ ڈالنے کے قابل ہوئے ہیں۔بیدر شمال کے رہنے والے محمد رحیم الدین نامی نوجوان نے کہا کہ میں پہلی بار ووٹ ڈال رہا ہوں۔ مجھے اس بات کی کافی خوشی ہے۔

محمد کلیم الدین نام کے ایک اور نوجوان نے کہا کہ میں پہلی بار ووٹ ڈالوں گا۔یہ بات سوچ کر خوش ہوں کہ اب ہم ذمہ دار شہری بننے جا رہے ہیں۔ہمارے ووٹوں سے ریاست کا مستقبل سنور سکتا ہے۔ہم نئی ذمہ داری کے ساتھ سماج کا حصہ بننے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election بیدر جنوب اسمبلی حلقہ میں 20 لاکھ سے زائد رائے دہندے

دوسری طرف بیدر ضلع میں ووٹرز کی کل تعداد 13,75,169 ہیں۔ 1,044 سروس مین ہیں۔ اس اسمبلی انتخابات 2023 میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 8590 تھی جن میں سے 6032 لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ بیدر ضلع میں کل 1017 مقامات پر 1506 پولنگ بوتھ، شہری علاقوں میں 220 اور دیہی علاقوں میں 1286 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.