ETV Bharat / state

بیدر میں ینگ سائنٹسٹ پروگرام کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 6:24 PM IST

بیدر میں ینگ سائنٹسٹ پروگرام کا اہتمام
بیدر میں ینگ سائنٹسٹ پروگرام کا اہتمام

Young Scientist Programme Held In Bidar بیدرضلع میں واقع ریڈ روز پرائمری وہائی اسکول میں طلبا و طالبات کے لئے ینگ سائنٹسٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ بیدر میونسپلٹی کے چئیرمین محمد غوث ینگ سائنٹسٹ پروگرام کا افتتاح کیا۔انہوں نے طلبا و طالبات کی محنت کی جم کر تعریف کی۔

بیدر میں ینگ سائنٹسٹ پروگرام کا اہتمام

بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں واقع ریڈ روز پرائمری وہائی اسکول میں طلبا و طالبات کے لئے ینگ سائنٹسٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔بیدر میونسپلٹی کے چئیرمین محمد غوث ینگ سائنٹسٹ پروگرام کا افتتاح کیا۔انہوں نے طلبا و طالبات کی محنت کی جم کر تعریف کی۔

اس موقع پر چیئرمین مجلس بلدیہ محمد غوث نے کہا کہ اس پروگرام میں ا کر مجھے کافی اچھا لگا اس اسکول کے بچے مستقبل کے سائنسدان بننے کے مستحق ہیں بچوں میں سیاسی معلومات کو لے کر دلچسپی دیکھی گئی۔ یقینا بیدر شہر کے طلبا و طالبات آنےوالے دنوں میں سائنسدان بن کر ملک اور بیدر کا نام روشن کریں گے۔

ریڈ روز پرائمری و ہائی اسکول سیکرٹری بیدر محمد زبیر نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کے تحت ہم طلباء کو مستقبل کے سائنسدان بنانے میں پوری طرح کوشاں ہیں تاکہ نوجوان طلباء کو خلائی سائنس میں ابھرتے ہوئے رجحانات میں خلائی ٹیکنالوجی، خلائی سائنس اور خلائی ایپلی کیشنز کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی جاسکیں۔ نوجوانوں کے درمیان ٹیکنالوجی ، جو ہماری قوم کے مستقبل کی تعمیر کے ستون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک پبلک گورنمٹ اسکول اور کالج کی ایس ڈی ایم سی کمیٹی کی خصوصی تقریب کا انعقاد

پروگرام کی صدارت محمد کاشف الحق چیئرمین ریڈ روز ادارہ جات بیدر نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد غوث صاحب چیئر مین سٹی میونسپل کو نسل بیدر ، محمد شوکت معاون کونسلر ، محمد اعظم خان کونسلر اور دیگر نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.