ETV Bharat / state

نصابی ویڈیو اسباق ڈی ڈی چندنا پر، اُردو پھر نظر انداز

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 4:51 PM IST

Textbook Lessons DD Chandnapur, Urdu then ignored
نصابی ویڈیو اسباق ڈی ڈی چندنا پر، اُردو پھر نظر انداز

اُردو کے ساتھ ہورہی اس لاپرواہی پر انجمن ترقی اُردو ہند گلبرگہ کا ایک وفد جس میں ڈاکٹر ماجد داغی معتمد انجمن، ولی احمد سابق صدر انجمن، ڈاکٹر رفیق رہبر سابق معتمدِ انجمن اور جناب خواجہ پاشا انعامدار معتمدِ تنظیمی تھے نے ایک میمورنڈم ریجنل کمشنر پبلک انسٹرکشن گلبرگہ ڈویژن کوپیش کیا۔

ڈاکٹر ماجد داغی معتمدِ انجمن ترقی اُردو ہند گلبرگہ نے بتایا کہ محکمہ پبلک اِنسٹرکشن کی جانب سے 20 جولائی تا 14 اگست جماعت ہشتم، نہم اور دہم کے طلبہ کے لیے ڈی ڈی چندنا چینل پر برج کورس ویڈیو اسباق ٹیلی کاسٹ کئے گئے جس میں صرف زبانِ اول اُردو کے ہی اسباق شامل رہے۔ اُردو میڈیم طلبہ کے لیے زبانِ دوم کنڑ زبان سوم انگلش، ریاضی، سائنس اور سماجی سائنس کے اسباق شامل نہیں کے گئے۔

اس ضمن میں انجمن ترقی اُردو ہند گلبرگہ نے 29 جولائی کو ریجنل کمشنر پبلک انسٹرکشن گلبرگہ ڈویژن سے احتجاج کرتے ہوئے ان مضامین کے ویڈیو اسباق فوری ڈی ڈی چینل چندنا پر پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اب 17 اگست سے 23 اکتوبر 2020 تک یعنی دس ہفتوں کے لیے ڈی ڈی چینل چندنا پر نصابی ویڈیو اسباق پیش کرنے کا ٹائم ٹیبل ڈی ایس ای آرٹی نے جاری کیا ہے اور اس کے مطابق چندنا پر ویڈیو اسباق پیش کئے جارہے ہیں۔ اس میں بھی صرف زبانِ اول اُردو ہی شامل ہے۔

اُردو میڈیم طلبہ کے لیے زبان دوم کنڑ، زبانِ سوم انگلش، ریاضی، سائنس اور سماجی سائنس کے اسباق کو شامل نہیں کیا گیا جس سے اُردو میڈیم طلبہ کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے جبکہ کنڑ میڈیم اور انگلش میڈیم کے طلبہ کے لیے جملہ چھے مضامین زبان اول، زبان دوم، زبانِ سوم، ریاضی سائنس اور سماجی سائنس کے ویڈیو اسباق پیش ہو رہے ہیں۔

اُردو کے ساتھ ہورہی اس لاپرواہی پر انجمن ترقی اُردو ہند گلبرگہ کا ایک وفد جس میں ڈاکٹر ماجد داغی معتمد انجمن، ولی احمد سابق صدر انجمن، ڈاکٹر رفیق رہبر سابق معتمدِ انجمن اور جناب خواجہ پاشا انعامدار معتمدِ تنظیمی تھے نے ایک میمو رنڈم ریجنل کمشنر پبلک انسٹرکشن گلبرگہ ڈویژن کوپیش کیا۔

اس میمورنڈم میں انجمن نے اجتماج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اُردو میڈیم طلبہ کے لیے جملہ 6 مضامین یعنی زبان اول، زبان دوم، زبانِ سوم، ریاضی، سائنس اور سماجی سائنس کے نصابی ویڈیو اسباق جلد سے جلد ڈی ڈی چینل چندنا پر پیش کے جائیں اور تمام طلبہ کے ساتھ یکساں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

سی ایس مدھول سینئر اسسٹنٹ ڈائرکٹر اور نارائن گوڑا، ڈائرکٹر ریجنل کمشنر پبلک انسٹرکشن اُفس نے دفد سے وضاحت کی کہ اُردو میڈیم کے تمام مضامین ویڈیو اسباق کی تیاری محکمہئ تعلیمات ضلع گلبرگہ کے ذمہ ہے۔

اس سلسلے میں تمام عہدہ دار مصروف ہیں اور بہت جلد یہ شکایت دور ہوگی۔ اُنھوں نے اردو عوام طلبہ اور اساتذہ سے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ انجمن ترقی اُردو ہند گلبرگہ کو اُمید ہے کہ بہت جلد مطلوبہ اسباق ڈی ڈی چندنا پر پیش کئے جائیں گے جس سے یقینا اردو میڈیم طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.