ETV Bharat / state

Junaid Pasha نیٹ امتحان میں کامیاب جنید پاشا بیوہ ماں اور بہنوں کے لئے فخر کا سبب بنا

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 5:29 PM IST

بنگلورو کے سلم علاقہ گوری پالیہ میں واقع ایک چھوٹے سے گھر میں مقیم جنید پاشانییٹ امتحان میں 642 مارکس حاصل کرکے اپنی والدہ و بہنوں کے لئے فخر کا سبب بنا۔

نیٹ امتحان میں کامیاب جنید پاشا بیوہ ماں اور بہنوں کے لئے فخر کا سبب بنا
نیٹ امتحان میں کامیاب جنید پاشا بیوہ ماں اور بہنوں کے لئے فخر کا سبب بنا

نیٹ امتحان میں کامیاب جنید پاشا بیوہ ماں اور بہنوں کے لئے فخر کا سبب بنا

بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے سلم علاقہ گوری پالیہ میں رہنے والے جنید پاشا کا کالج میں داخلے کے کچھ عرصے بعد ہی ان کے والد انتقال کر گئے، گھر کے حالات سازگار نہ تھے، لیکن والدہ و بہنوں کے سپورٹ کے ساتھ اس لڑکے نے محنت و مشقت کی اور نییٹ امتحان کریک کیا۔

نییٹ امتحان میں نمایاں کامیابی کے ساتھ ہی جنید پاشاہ گورنمینٹ کوٹا میں مفت ایم. بی. بی. ایس سیٹ کا مستحق ہوا ہے۔ جنید ڈاکٹر بن کر اپنے خدمت خلق کے جذبے کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔

جنید پاشاہ کی ان کے تعلیمی ادارے کے ڈائریکٹر و اساتذہ کے علاوہ ان کی بہنوں نے بھی حوصلہ افزائی کی۔ ان کی بہن عظمیٰ نے کہا کہ محنت کا کوئی متبادل نہیں، لہذا حالات چاہے جیسے بھی ہوں، طلباء ہرگز مایوس نہ ہوں، اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے خوب جدوجہد کریں، جیسا کہ جنید نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Revoke Anti Hijab Rule حجاب مخالف قانون منسوخ کرنے کا مطالبہ

جنید کی والدہ نہایت خوش ہیں اور ان خواہش ہے کہ ان کا بیٹا ڈاکٹر بن کر غریبوں و ضرورتمندوں کی امداد کرے۔ واضح رہے کہ رواں سال کرناٹک سے ایک بڑی تعداد میں مسلم طلباء و طالبات نے نییٹ امتحان میں نمایاں کامیابی درج کی ہے۔خوش آئند بات یہ ہے کہ ان میں اکثریت ایسے بچے ہیں جو کہ غروب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.