ETV Bharat / state

Agnipath Scheme: بنگلور میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرزور احتجاج

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 4:49 PM IST

طلباء کی جانب سے بنگلور میں اگنیپتھ اسکیم کے خلاف پرزور احتجاج
طلباء کی جانب سے بنگلور میں اگنیپتھ اسکیم کے خلاف پرزور احتجاج

مرکزی حکومت کی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ وہیں بنگلور کے فریڈم پارک میں طلباء تنظیم اے آئی ڈی وائی او نے اگنی پتھ اسکیم خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ اس اسکیم کو واپس لیا جائے اور فوج میں بھرتی کے پرانے عمل کو بحال کیا جائے۔Students Activists Held Strong Protest Against Agnipath Scheme

بنگلور: بنگلور کے فریڈم پارک میں طلباء کی تنظیم اے آئی ڈی وائی او کی جانب سے مرکزی حکومت کی جانب سے لائی گئی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کر رہے طلبہ و اسٹوڈینٹس ایکٹیوسٹس نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کے ذریعے مودی حکومت نہ صرف نیشنل سکیورٹی بلکہ نوجوانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ Students Activists Held Strong Protest Against Agnipath Scheme

طلباء کی جانب سے بنگلور میں اگنیپتھ اسکیم کے خلاف پرزور احتجاج

طلباء نے پرزور مانگ کی کہ اگنی پتھ اسکیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پُرتشدد مظاہرے ہوئے، جن میں آگ زنی کی گئی اور پبلک پراپرٹیز کو نقصان پہنچایا گیا۔ اگنیپتھ اسکیم سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ بی جے پی حکومت کی عوام و نوجوان مخالف پالیسی ہے جو کہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ واضح رہے کہ وزرات دفاع کی جانب سے کُھلی وضاحت کر دی گئی ہے کہ اگنی پتھ اسکیم واپس نہیں لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Agneepath Scheme: مرادآباد ضلع مجسٹریٹ دفتر کے باہر آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.