Aeedu Visits Bangalore Universities 'جنوبی ہند کے تعلیمی نظام کو شمالی ہند میں نافذ کیا جائے گا'

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 9:05 PM IST

جنوبی ہند کے تعلیمی نظام کو شمالی ہند میں نافذ

الائنز فار ایجوکیشنل اینڈ ایکنامیکل ڈیولپمنٹ آف دی انڈرپریویلجڈ ادارے کے ذمہ داران کا ماننا ہے کہ ساؤتھ انڈیا تعلیمی میدان میں نارتھ انڈیا سے بہتر کاکردگی انجام دے رہا ہے۔ South Indian Education System

بنگلور: نارتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ادارے کے ایک وفد نے، سابق لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ کی قیادت میں بنگلورو میں مسلمانوں کی جانب سے قائم کردہ یونیورسٹیوں و ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کا دورہ کیا، اور ان اداروں کے ذمہ داران سے تفصیلی گفتگو کی۔ تاکہ انہیں نارتھ انڈیا میں نافذ کیا جاسکے۔ South Indian education system will be implemented in North India

جنوبی ہند کے تعلیمی نظام کو شمالی ہند میں نافذ کیا جائے گا

الائنز فار ایجوکیشنل اینڈ ایکنامیکل ڈیولپمنٹ آف دی انڈرپریویلجڈ، (ایڈو) ادارے کے وفد نے بنگلور کے 2 روزہ دورے کے دوران ملت کے دانشوران کی جانب سے قائم شدہ حسنات انسٹی ٹیوشن، الامین ایجوکیشن سوسائٹی، دہلی پبلک اسکول و پریسیڈینسی یونیورسٹی کے بانیوں سے ملاقات کی اور وہاں کے اسٹاف ممبران سے بھی تفصیلی بات چیت کی ۔ South Indian Education System

اس سلسلے میں 'ایڈو' کے رہنماؤں نے کہا کہ ادارے کی جانب سے پر عظم کوششیں ہونگی کہ ساوتھ انڈیا کے مثالی ایجوکیشن ماڈل کو نارتھ انڈیا میں لاگو کیا جائے گا، تاکہ تعلیمی اعتبار سے پسماندگی کے شکار مسلمانوں کو اعلیٰ تعلیم سے روشناس کیا جاسکے اور بدحالی و مجبوری کے چنگل سے آزاد کرایا جاسکے۔ Aeedu Visits Bangalore Universities

یہ بھی پڑھیں: Bait-ul-Mal System in Masjid: بنگلورو کی مسجد طحہ میں بیت المال کا نظام متعارف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.