ETV Bharat / state

'حجاب پر عائد پابندی جلد سے جلد ہٹائی جائے'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 3:08 PM IST

Ban On Hijab In Karnataka نشین کاروان ادب مرکزی عالم کمیٹی کے صدرایڈوکیٹ محمد فراست علی نے کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت سے حجاب پر عائد پابندی جلد سے جلد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حجاب پر عائد پابندی جلد سے جلد ہٹائی جائے
حجاب پر عائد پابندی جلد سے جلد ہٹائی جائے

بیدر: ریاست کرناٹک میں مختلف سماجی تنظیموں اور سرکردہ شخصیات کی جانب سے حجاب پر عائد پابندی جلد سے جلد ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اسی درمیان نشین کاروان ادب مرکزی عالم کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ محمد فراست علی نے کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت سے حجاب پر عائد پابندی جلد سے جلد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حجاب پردہ کا استعمال عورت کی عزت و عصمت کی حفاظت کی خاطر معاملہ کو سمجھنا بی جے پی اور اس کے ہمنوا نظریاتی لیڈرس کے بس سے باہر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے ذاتی معاملات میں بے جا مداخلت نا قابل قبول ہے۔

محمد فراست علی کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبودی کادعویٰ کرنے والے یہ بی جے پی اور اُس کے ساجھے دار لیڈرس جن کا وجود ہی صرف نفرت کی آگ کو ہوا دینا ہے وہ معاشرے کے توازن کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ تھے جو اُس وقت شر پسندوں کو زعفرانی شال ڈلواکر احتجاج کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک حجاب معاملہ: حکومت کافی غور و خوض کے بعد فیصلہ کرے گی، ریاستی وزیر داخلہ

سماجی کارکن نے وزیراعلیٰ سے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ بیجاپور کے بسون گوڑا ایم ایل اے کی بیان بازی پر قدغن لگائے۔ وہ آئے دن اقلیتی طبقے کے خلاف متنازع بیان بازی کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.