ETV Bharat / state

Bilkis Bano Case مجرموں کو بچانے کے لیے معافی کی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 7:20 PM IST

بنگلور میں نیشنل ویمینز فرنٹ نے بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کی رہائی کو فرقہ وارانہ سیاست کی انصاف پر فتح قرار دیا۔ National Womens Front On Bilkis Bano Case

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلور: حال ہی میں گجرات کی بی جے پی حکومت کی جانب سے معافی کی پالیسی کے تحت گجرات فسادات میں بلقیس بانو گینگ ریپ اور ان کے افراد خاندان کے قتل کے قصورواروں کو رہا کردیا گیا ہے۔ گجرات بی جے پی حکومت کے اس اقدام کی نہ صرف اپوزیشن بلکہ سول سوسائٹیز کی جانب سے بھی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

مجرموں کو بچانے کے لیے معافی کی پالیسی کا غلط استعمال کیا گیا

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے نیشنل ویمینز فرنٹ کی قومی صدر لبنیٰ مہناز نے کہا کہ گجرات حکومت بلقیس بانو کے جنسی زیادتی اور ان کے افراد خاندان کا قتل کرنے والے گنہگاروں کو بچا رہی ہے اور حکومت نے ریمیشن پالیسی کا غلط استعمال کیا ہے۔ اس معاملے میں لبنیٰ مہناز نے کہا کہ سنگین جرم کے مرتکب افراد کی رہائی فرقہ وارانہ سیاست کی انصاف پر فتح کے مترادف ہے جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے۔ انہوں نے 15 اگست کو لال قلعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر میں 'ناری شکتی' کے تعلق کہی گئی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نہ صرف وزیر اعظم بلکہ ان کی پارٹی کے بھی قول و فعل میں بڑا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک جمہوری ملک میں حکومتوں کی جانب سے انصاف کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں، تو سول سوسائٹی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انصاف کے لیے کھڑے ہوں اور اپنی آواز بلند کریں تاکہ بلقیس بانو کیس میں ہو رہی نا انصافی کا ازالہ کیا جاسکے اور مظلومین کو انصاف دلایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Welfare Party of India Campaign ویلفیئر پارٹی کی قومی میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا كرنے كا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.