ETV Bharat / state

Hijab Verdict: حجاب معاملے پر سابق وزیر رحمٰن خان کا رد عمل

author img

By

Published : Oct 13, 2022, 5:25 PM IST

حجاب معاملے پر کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمٰن خان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس سودھانشو دھولیہ کے موقوف پر اتفاق کا اظہار کیا۔

حجاب معاملے پر سابق وزیر رحمٰن خان کا رد عمل
حجاب معاملے پر سابق وزیر رحمٰن خان کا رد عمل

بنگلور: کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف عرضی پر سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سنایا ہے۔ تاہم بنچ میں شامل دو ججوں کی رائے ایک دوسرے سے مختلف تھی۔ جہاں جسٹس ہیمنت گپتا نے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا، وہیں جسٹس سدھانشو دھولیا نے پابندی جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کردیا۔ ایسے میں یہ معاملہ اب بڑی بنچ کو منتقل ہوگا۔


اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر کے رحمٰن خان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس سودھانشو دھولیہ کے موقوف پر اتفاق کا اظہار کیا۔ Reaction of former minister Rehman Khan on Hijab issue

ویڈیو
رحمٰن خان نے کہا کہ اب یہ معاملہ لارجر بینچ کے سامنے پیش کیا جائے گا، اور وہاں بھی دونوں ججز کے موقوف کو برقرار رکھا جائے گا۔ Hijab Verdict in Supreme Court

مزید پڑھیں:

انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ حجاب معاملے پر جلد فیصلہ آئے گا۔ تاکہ اسکول جانے والی لڑکیوں کو دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.