ETV Bharat / state

Karnataka Elections چالیس فیصد کمیشن والی سرکار کو چالیس نشستیں: راہل گاندھی

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 3:31 PM IST

کرناٹک میں بی جے پی کے اندرونی اختلاف سے کانگریس کو حوصلہ ملا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ چالیس فیصد کمیشن والی سرکار کو چالیس نشستیں ملے گی۔ط

Karnataka Elections 2023
Karnataka Elections 2023

بیدر: کرناٹک کی چالیس فیصد کمیشن والی سرکار کو اس مرتبہ کے اسمبلی انتخابات میں چالیس نشستیں حاصل ہوگی، یہ بات کانگریس پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے ہمناآباد میں راج شیکھر پاٹل کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کے کرناٹک کی زمین بسوانا کی کرم بھومی ہے مگر یہاں کی بی جے پی حکومت بسوانا کے اُصولوں کے خلاف کام کر رہی ہے۔ مرکز میں اقتدار میں آنے سے پہلے نریندر مودی نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے تھے اور کہا تھا کہ پندرہ لاکھ روپے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں آئیں گے، نوٹ بندی کے ذریعہ کالا دھن ختم ہوگا، ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار ملے گا مگر ایسا نہیں ہوا ہے، کرناٹک میں کانگریس پارٹی چار وعدے کر رہی ہے۔ حکومت قائم ہوتے ہی پہلی کابینہ کی میٹنگ میں اس کو منظور کیا جائے گا۔ پہلا وعدہ گراہا لکشمی اسکیم کے تحت ہر خاتون کو دو ہزار روپے دوسرا دو سو یونٹ کرنٹ مفت، تیسرا آنّا بھاگیہ کے تحت ہر شخص کو دس کیلو چاول، چوتھا یووا ندھی کے تحت ہر گریجویٹ تین ہزار اور ڈپلومہ ہولڈر کو پندرہ سو روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ وعدے کرناٹک کی غریب عوام سے کیے جا رہے ہیں۔ وعدے پورے ہونے کے بعد کرناٹک کی غریب عوام کی زندگی تبدیل ہوجائے گی، بی جے پی کو تمام ملک میں چالیس فیصد کمیشن والی سرکار کہا جا رہا ہے۔ نریندر مودی بی جے پی کی بدعنوانی کے خلاف بات نہیں کرتے ہیں۔ گتہ داروں نے ان کو چھٹی لکھی مگر اس کا جواب نہیں دیا گیا کرناٹک میں سرکاری ملازمتوں کی بھرتی میں بدعنوانیاں ہوئی ہیں اس پر کوئی بات نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں بدعنوانیوں کے خلاف آواز اُٹھائی تو میرا مائک بند کردیا گیا اور میری پارلیمنٹ کی رکنیت کو ختم کر دیا گیا۔ میں نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ آپ کا اڈانی کے ساتھ کیا رشتہ ہے تو اس کا جواب نہیں دیا گیا۔ میں بدعنوانی کے خلاف پوچھتا رہوں گا، چالیس فیصد کمیشن کی جو رقم ہے وہ عوام کا پیسہ ہے۔ اس کو عوام کی فلاح وبہودی کے لیے خرچ کرنا چاہیے مگر اس کا استعمال بی جے پی اراکین اسمبلی کو خریدنے اور حکومت گرانے کے لیے استعمال کرتی ہے اسی لیے بی جے پی کو چالیس اور کانگریس پارٹی کو ایک سو پچاس سیٹیں حاصل ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اُو بی سی طبقہ کی بے عزتی نہیں کی ہے۔ اُو بی سی کی تعداد کتنی ہے اس کا پتہ لگوانے کے لیے یو پی اے کی حکومت نے اُو بی سی کی مردم شماری کروائی مگر مودی حکومت اس مردم شماری اعداد وشمار کو چھپا رہی ہے اُو بی سی کو بڑھاوا دینا ہے تو اس رپورٹ کو منظر عام کریں۔ اگر انہوں نے نہیں کیا تو ہم منظر عام کریں گے موجودہ وقت میں تحفظات کی حد پچاس فیصد ہے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آدی واسیوں کو اُن کی آبادی کے حساب سے تحفظات فراہم کرنے کی ضرورت ہے مگر نریندر مودی ایسا نہیں کریں گے۔ ان کو صرف اُو بی سی کے ووٹ کی ضرورت ہے مگر ان کو سیاسی طاقت نہیں دیں گے سیاسی اور معاشی طاقت کانگریس پارٹی فراہم کرے گی آگر آپ نہیں کر سکتے تو اقتدار سے ہٹ جائیے، اس کے لیے ہم دباؤ بنائیں گے، اس موقع پر انہوں نے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس پارٹی کے اُمیدوار راج شیکھر پاٹل کو بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب کریں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل، ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، بھیم راؤ پاٹل، رندیب سنگھ سرجے والا کے علاوہ کثیر تعداد میں کانگر یس پارٹی کے لیڈران و کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.