ETV Bharat / state

گلبرگہ: پٹرول ڈیزل گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 8:21 AM IST

گلبرگہ:پٹرول ڈیزل گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
گلبرگہ:پٹرول ڈیزل گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیڑول ڈیزل گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ویلفیئر پارٹی کی جانب سے لاوٹی پیٹرول پمپ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ضلع گلبرگہ کے صدر سلیم چیتا پوری نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈون سے عوام پریشان ہیں۔ ایسے حالات میں بھی مرکز کی بی جے پی حکومت پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

گلبرگہ:پٹرول ڈیزل گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حکومت نے شراب سستی اور پیٹرول مہنگا کردیا ہے، تاکہ شرابی اور بھی شراب پی کر مرجائیں۔ اسی طرح مرکزی حکومت ملک بھر میں عوام مخالف پالیسوں کو نافذ کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ نریندر مودی نے وزیر اعظم بننے کے پہلے سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کی تھی۔ مگر ملک میں تو صرف اڈانی اور امبانی کی ہی ترقی ہوئی ہے، جب کہ غریب مزدور کسان پریشان ہیں۔

عوام معاشی بدحالی کا شکار ہوکر اپنی زندگی پریشانی سے گزار رہے ہیں۔ ملک میں مرکزی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے نئی نئی عوام مخالف پالیسیوں کو جاری کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تاہم ملک میں گزشتہ ایک ماہ سے ویلفیئر پارٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسوں کے خلاف عوام کو آگاہ کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ تاکہ عوام اپنے حقوق کے لئے مرکزی حکومت کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ: مزدوروں کو مالی امداد کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.