ETV Bharat / state

Protest Against Police in Gulbarga: گلبرگہ میں مختلف مسلم تنظیموں کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 8:50 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ ضلع کے الند میں مسلم‌ نوجوانوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف مسلم تنظیموں نے احتجاج کیا۔ گلبرگہ شہر میں مختلف تنظیموں کے جانب سے جگت سرکل پر بی جے پی حکومت اور محکمہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ Protest Against Police in Gulbarga

Protest Against Police in Gulbarga: گلبرگہ میں مختلف مسلم تنظیموں کا احتجاج
Protest Against Police in Gulbarga: گلبرگہ میں مختلف مسلم تنظیموں کا احتجاج

گلبرگہ: اس موقع پر پی ایف آئی کے ریاستی رکن شاہد نصیر نے کہا کہ الند‌ شہر میں درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری کے احاطہ سے متصل شیولنگ نصب کرنے کے معاملے کشیدگی کے پیش نظر انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کیا تھا، اس کے باوجود بھی یہاں بی جے پی کے لیڈران اور ہندو تنظموں نے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکال کر یہاں پر پوجا کی۔ Protest Against Police in Gulbarga

Protest Against Police in Gulbarga: گلبرگہ میں مختلف مسلم تنظیموں کا احتجاج

مظاہرین نے کہا کہ پولیس نے بی جے پی رہنماؤں اور ہندو تنظیموں پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی، نہ کوئی گرفتاری ہوئی۔ الٹا بے قصور مسلم نوجوانوں کے گھر میں داخل ہو کر 160 مسلم نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ Police Arrests Muslim Youth in Aland of Gulbarga Karnataka

یہ بھی پڑھیں:

Police Arrests Muslim Youth in Gulbarga: گلبرگہ میں مسلم نوجوانوں کی اندھادھند گرفتاری، پولیس پر بربریت کا الزام

انہوں نے بتایا کہ یہاں پر پولیس صبح 5 بجے گھروں میں داخل ہوئی اور بے قصور نوجوانوں کو گرفتاری کیا۔ اس کی وجہ سے یہاں پر پولیس کے خوف سے دو افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔

مسلم تنظیموں نے ریاستی حکومت سے مسلم نوجوانوں کو رہا کرنے اور یہاں پر دہشت کا ماحول پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ Protest Against Police in Gulbarga

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.