ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election وزیر اعظم نریندر مودی کا بنگلورو میں میگا روڈ شو

author img

By

Published : May 6, 2023, 11:18 AM IST

Updated : May 6, 2023, 12:10 PM IST

bjp
bjp

کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے تحت 10 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی تشہیر زور و شور سے جا رہی ہے۔

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی کرناٹک اسمبلی انتخابات کے تحت آج سلکان سٹی بنگلورو میں ایک میگا روڈ شو کررہے ہیں اور بی جے پی امیدواروں کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔ حال ہی میں مودی، جنہوں نے بنگلورو شمالی حلقہ میں نائس روڈ جنکشن سے سمانہلی سرکل تک پہلا روڈ شو منعقد کیا تھا، آج بنگلور جنوبی لوک سبھا حلقہ میں دوسرا روڈ شو کریں گے۔

آج صبح 10 بجے سے 12.30 بجے تک، وہ بنگلورو ساؤتھ میں سومیشور بھون آر بی آئی گراؤنڈ سے ملیشور کے سنکی ٹینک تک 26.5 کلومیٹر کا روڈ شو کریں گے۔ روڈ شو کی وجہ سے 34 سڑکیں صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بند رہیں۔ بنگلورو پولیس نے متبادل سڑک استعمال کرنے کی درخواست کی۔ اتوار کی صبح 10 بجے سے تھیپسندرا کے کیمپے گوڑا مجسمہ سے ٹرنیٹی سرکل تک 8 کلومیٹر کا روڈ شو منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Karnataka Elections 2023 کرناٹک انتخابات: بی جے پی کو ہماچل جیسی صورتحال کا سامنا

وزیر اعظم مودی ریاستی دارالحکومت میں تمام علاقوں کا دورہ کرنے کی امید کے ساتھ بنگلورو کا دورہ کر رہے ہیں۔ دو روزہ روڈ شو اس نیت سے منعقد کیا جا رہا ہے کہ اگر ایک ہی دن روڈ شو کیا جائے تو اس سے عوام کو پریشانی ہو گی۔ وزیراعظم عوام کے جذبات کا احترام کرنے کے لیے دو روزہ روڈ شو کر رہے ہیں۔ لوگ پھولوں کی پتیوں سے وزیر اعظم کا استقبال کرینگے۔ ریاستی الیکشن منیجمنٹ کمیٹی کی کنوینر شوبھا کرندلاجے نے بتایا کہ اس پر متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

Last Updated :May 6, 2023, 12:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.