ETV Bharat / state

PFI Supporters Protes گلبرگہ میں این آئی اے کی چھاپہ ماری کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 2:04 PM IST

گلبرگہ میں این آئی اے کی چھاپہ ماری کے خلاف احتجاج
گلبرگہ میں این آئی اے کی چھاپہ ماری کے خلاف احتجاج

پی ایف آئی کے گلبرگہ صدر کے مکان پر قومی جانچ ایجنسی این آئی اے کی چھاپہ ماری کے خلاف ان کے حامیوں نے جم کراحتجاج کیا اورناکہ بندی کردی ۔PFI Supporters Protes

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی)کے صدر شیخ اعجاز علی کے مکان پر این ائی اے کی چھاپہ ماری مہم کے خلاف احتجاج کیاگیا۔PFI Supporters Protest Against NIA Raid In Gulbarga In Karnataka

اس موقع پر گلبرگہ کے ایس ڈی پی ائی کے سابق صدر محمد محسین نے کہاکہ ملک بھر میں مرکزی حکومت پی ایف آئی کو ہدف بنانے کی کوش کر رہی ہے ۔اس ضمن میں این آئی اے کی جانب سے ایک ہی دن میں مختلف ریاستوں میں پی ایف آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔

گلبرگہ میں این آئی اے کی چھاپہ ماری کے خلاف احتجاج

یہ بھی پڑھیں:Siddiqui Kappan Bail سابق وائس چانسلر روپ ریکھا ورما صدیق کپن کی ضمانت دار بنیں

انہوں نے کہاکہ پی ایف آئی ملک میں عوام کے حق کے لئے اپنی آواز کو بلند کر نے والی ایک تنظیم ہے۔دہشت کا ماحول پیدا کر نے والی فرقہ پرست تنظیموں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کی جاتی۔ مسلم تنظیموں کے ذمہ داروں پر ہی نشانہ بنا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ای ڈی ۔این آئی اے کے ذریعہ بی جے پی حکو مت چھاپے ماری کی سازش کر رہی ہے ۔یہ سب آنے والے ریاستی اور مرکزی انتخابات کے مقصد سے کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ایف آئی عوام کے حقوق کے لئے اپنی آواز کو بلند کر نے والی تنطیم ہے ۔یہ تنظیم کسی کی کارروائی کی وجہ سےخاموش رہنے والی تنظیم نہیں ہے ۔PFI Supporters Protest Against NIA Raid In Gulbarga In Karnataka

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.