ETV Bharat / state

Water Pollution: گلبرگہ میں آلودہ پانی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Jun 18, 2022, 10:32 AM IST

مقامی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ اور متعدد کارپوٹرس نے سٹی کارپوریشن دفتر کے سامنے احتجاج کیا، اس موقع پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا کہ انہوں نے مذکورہ علاقہ کا بذات خود جائزہ لیا ہے،عوام کو مہیا کرایا جانے والا پانی آلودہ ہے اور بدبو دار ہے۔ MLA Kaniz Fatima Directed the Staff of City Corporation to provide water

لوگوں کو مشکلات کا سامنا
لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں سٹی کارپوریشن کے جانب سے ایل این ٹی علاقے میں جو پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ کافی آلودہ ہے، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ MLA Kaniz Fatima Directed the Staff of City Corporation to provide water۔ مقامی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ اور متعدد کارپوریٹرس نے سٹی کارپوریشن دفتر کے سامنے احتجاج کیا، اس موقع پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا کہ انہوں نے مذکورہ علاقہ کا بذات خود جائزہ لیا ہے، عوام کو مہیا کرایا جانے والا پانی آلودہ ہے اور بدبو دار ہے، انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاملہ کے تعلق سے انہوں نے متعدد دفعہ متعلہ افسران سے ملاقاتیں کیں اور مذکورہ مسئلہ کے حل کے لیے اپیل بھی کی، تاہم ابھی تک اس جانب توجہ نہیں دی گئی ہے۔

لوگوں کو مشکلات کا سامنا

انہوں نے مزید کہا کہ آلودہ پانی پینے سے لوگ بیمار ہوسکتے ہیں، اس لیے انھوں نے سٹی کارپوریشن کمشنر کا گھیراؤ کر تے ہوئے انھیں جلد سے جلد یہاں کے مسائل کو حل کر کے عوام کے لیے صاف پانی فراہم کرنے کی مانگ دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.