ETV Bharat / state

Death of Gulbarga Water Board Employee: گلبرگہ واٹر بورڈ کے ملازم کی موت پر ہنگامہ

author img

By

Published : May 5, 2022, 4:35 PM IST

گلبرگہ واٹر بورڈ کے ملازمین کی موت پر ہنگامہ
گلبرگہ واٹر بورڈ کے ملازمین کی موت پر ہنگامہ

گلبرگہ واٹر بورڈ کے ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے کچھ ملازمین بورڈ کے خلاف احتجاج کررہے تھے، اسی دوران ایک ملازم کی موت واقع ہوگئی۔ Death of Gulbarga Water Board Employees

گلبرگہ: کرناٹک کے ضلع گلبرگہ واٹر بورڈ میں کئی ملازمین برسوں سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، لیکن وہ کئی ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے واٹر بورڈ کے ملازمین گزشتہ کئی روز سے واٹر بورڈ اور ایل این ٹی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج کے دوران گزشتہ شب ایک ملازم سیدارمیا کی جائے وقوع پر ہی موت واقع ہوگئی جس پر جنتادل سکولر پارٹی کے لیڈر کرشنا ریڈی نے افسوس کا اظہار کر تے ہوئے واٹر بورڈ اور ایل این ٹی کو ملازم کی موت کا ذمہ دار ٹہرایا ہے۔ Death of Gulbarga Water Board Employees

ویڈیو

مزید پڑھیں:

بتایا جارہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ملازمین نے جب سے احتجاج شروع کیا ہے اس وقت سے سدارمیا کو مسلسل ایل این ٹی افسران اور پولیس کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی تھی جس کے وجہ سے گزشتہ شب دل کا دورا پڑنے سے سدارمیا کی موت واقع ہوگئی۔ اس واقع کے بعد سے مقامی رہنماؤں کی جانب سے سدارمیا کے گھروالوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.