ETV Bharat / state

Teacher's Day celebrations in Yadgir یادگیر کے اسکولوں میں یوم اساتذہ کے موقع پر تقاریب کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 9:41 PM IST

لٹل فلاور انگلش میڈیم اسکول رنگم پیٹ ضلع یادگیر کے معلم توفیق اسد تماپوری نے کہاکہ آج 5 ستمبر ہے، اس دن کو یوم اساتذہ کے نام سے منایا جاتا ہے۔ Organized Teacher's Day celebrations in Yadgir schools

Etv Bharat
Etv Bharat

یادگیر: لٹل فلاور انگلش میڈیم اسکول رنگم پیٹ ضلع یادگیر کے معلم توفیق اسد تماپوری نے کہاکہ آج 5 ستمبر ہے، اس دن کو یوم اساتذہ کے نام سے منایا جاتا ہے۔ سابق صدر ہند آنجہانی سرواپلی رادھا کرشنن کے جنم دن کے موقع پر پانچ ستمبر کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جایا جاتا ہے کیونکہ وہ خود بھی ایک معلم رہے ہیں۔ آج انکا 136 واں جنم دن ہے۔


انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تمام سرکاری و خانگی اسکولز میں یوم اساتذہ پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ آج کا دن اساتذہ کا دن ہے۔ استاد قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ استاد کا رتبہ مرتبہ ہر اعتبار سے تعظیم و تکریم کا حقدار ہوتا ہے۔ کرہ ارض پر ماں باپ کے بعد اگر کسی کو ادب احترام کا مقام ملا ہے تو وہ استاد ہی ہے۔ 5 سپٹمبر کو ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کی جانب سے جوش و خروش کے ساتھ یوم اساتذہ مناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Gulbarga Govt Minority Employees موظف سرکاری اقلیتی ملازمین ایسوسی ایشن گلبرگہ کا جلسہ


توفیق اسد تماپوری نے کہا کہ شاگرد کتنے ہی بڑے عہدے پر فائز رہے مگر جب وہ اپنے استاد کو دیکھتا ہے تو بڑی روحانی خوشی محسوس کرتا ہے اور اپنی کامیابی کا سہرا استاد کو پہناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً استاد کا مرتبہ نسل آدم میں عظیم تر ہے۔ مذہب اسلام نے بھی علم سیکھنے کی تلقین کی ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کہا تھا کہ میں معلم بنا کے بھیجا گیا ہوں۔



۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.