ETV Bharat / state

Nine Years of Modi Govt مرکز میں مودی حکومت کے نو سال مکمل

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 5:45 PM IST

مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ بیدر بھگونت کھوبا نے کہا ہے کہ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت نے کامیابی کے ساتھ 9 سال مکمل کر لیے ہیں۔ Nine years of Modi government at the center complete

Nine Years of Modi Govt مرکز میں مودی حکومت کے نو سال مکمل
Nine Years of Modi Govt مرکز میں مودی حکومت کے نو سال مکمل

بیدر: مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ بیدر بھگونت کھوبا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک کی عوام نے کانگریس کی گارنٹی پر بھروسہ کرتے ہوئے ووٹ دے کر 135 سیٹوں پر کامیابی دلائی اور کانگریس معصوم لوگوں کو گارنٹی کارڈ کے ذریعے حکمت عملی بنا کر اقتدار میں آئی ہے۔ مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ بیدر بھگونت کھوبا نے مزید کہا کہ مرکز میں نریندر مودی جی کی حکومت نے کامیابی کے ساتھ 9 سال مکمل کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے سلسلے میں بی جے پی نے 30 جون تک مہا سمپرک ابھیان شروع کیا ہے تاکہ ملک بھر کے ہر لوک سبھا حلقہ میں ترقیاتی کاموں، بنیادی ڈھانچے کی اسکیموں پر کامیاب عمل آوری، سماجی تحفظ کے منصوبوں کو لاگو کرنے سمیت کئی اسکیموں کو پہنچایا جاسکے۔

اس مہم میں استفادہ کنندگان کی ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ مرکزی حکومت کی مدد سے لوک سبھا حلقوں میں شروع کیے گئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تفصیلات دی جائیں گی۔ کارکنان کئی جہتوں میں کام کریں گے جن میں بزرگوں سے ملاقات، تاجروں سے ملاقاتیں، یوگا ڈے کی تقریب شامل ہے۔ یہ کام 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کے تناظر میں کیا جائے گا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کی صدارت میں لوک سبھا ارکان کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کئی مسائل پر بات ہوئی ہے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں تمام حلقوں میں کامیابی حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ حکمت عملی اور ورک پلان تیار کرنے اور اس پر عمل آوری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.