ETV Bharat / state

Bidar Voters Day programme بیدر میں قومی ووٹر ڈے پر پروگرام

author img

By

Published : Jan 26, 2023, 12:59 PM IST

بیدر میں قومی ووٹر ڈے پروگرام
بیدر میں قومی ووٹر ڈے پروگرام

قومی ووٹر ڈے کے موقع پر کرناٹک کے ضلع بیدر میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے لوگوں سے بڑھ چڑھ کر پولنگ میں حصہ لینے اور ملک کی جمہوریت کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔

بیدر: ڈاکٹر کے سی ویرانا، ویٹرنری اینیمل اینڈ فشریز سائنس یونیورسٹی، بیدر کے چانسلر نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور اسے مضبوط کرنے کے لیے ہر ایک کو چوکسی، ذمہ دراری اور غیر جانبداری کے ساتھ ووٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور سویپ کمیٹی بیدر کے زیر اہتمام شہر کے رنگ مندر میں قومی ووٹر ڈے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا۔ ملک کی آزادی کے لیے بہت سے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کا صلہ اسی وقت ملے گا جب ہم ووٹ ڈالنے کو لازمی بنائیں گے۔ موجودہ وقت میں شہری علاقوں میں ووٹ ڈالنے کی شرح کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ آئیں اور ذمہ داری کے ساتھ ووٹ ڈالیں۔

ضلع پنچایت بیدر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ضلع سویپ کمیٹی کے نوڈل آفیسرس شلپا ایم نے ووٹر کی حلف برداری کی تقریب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے قیام کے بعد ہم ہر سال راشٹریہ ووٹر ڈے مناتے ہیں۔ اس کی اہمیت اس لیے بڑھ گئی ہے کہ اس سال ریاست میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان انتظامیہ پر تنقید کرنے کے بجائے ایسے شخص کا انتخاب کریں جو 5 سال میں ایک بار ملنے والے اس موقعے کو ووٹ دے کر ملک کی ترقی کے لیے جدوجہد کریں۔

مزید پڑھیں: Teachers Association اساتذہ کو آئیڈیل ٹیچر بننا چاہیے
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور بیدر ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیکا کشور بابو، بیدر سب ڈویژنل اسسٹنٹ کمشنر لاویش اوراڈیا، ریاستی سطح کے الیکشن ٹرینر ڈاکٹر گوتم ارالی، الیکشن تحصیلدار بھوپال کپور، بیدر گریڈ-2 کے تحصیلدار ملاشیٹی و دیگر موجود تھے۔ اس موقعے پر مختلف اسکولوں اور کالجوں کے افسران، غیر سیاسی تنظیموں کے ممبران اور دیگر موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر شیو کمار نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور چناباسوا ہیڈے نے کلمات تشکر ادا کیا۔ اسی موقع پر قومی ووٹر ڈے کے حوالے سے بیدر ضلع کے طلباء و طالبات کے مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء اور بہترین پولنگ آفیسرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کے آغاز سے قبل اسکول کے طلبہ و طالبات نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے رنگ مندر تک قومی ووٹر ڈے کے طورپر معلوماتی ریلی میں حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.