ETV Bharat / state

ملک کی آزادی میں علمائے کرام کا اہم رول

author img

By

Published : Aug 15, 2020, 9:20 PM IST

مولانا نظام الدین برکاتی خطیب و امام مسجد صدر دروازہ یادگیر نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر تمام بھارتیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی آزادی میں تمام مذاہب کے لوگوں نے قربانیاں پیش کی ہیں۔

Muslim Ulema strong Role in India Freedom Movements
ملک کی آزادی میں علمائے کرام کا اہم رول

مولانا نظام الدین برکاتی نے کہا کہ ملک کو آزاد کرانے کےلیے تمام مذاہب کے ماننے والوں نے اپنا خون جگر پیش کرتے ہوئے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کی۔

ملک کی آزادی میں علمائے کرام کا اہم رول

انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کا آغاز مسلم نوابوں اور علمائے کرام نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کرتے ہوئے کیا۔ نواب سراج الدولہ، شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان شہید رحمۃ اللہ علیہ کرناٹک نے انگریزوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کی شہادت پیش کی۔

1857 میں جب انگریزوں نے پوری طرح ملک پر قبضہ کرلیا تو علامہ فضل الحق خیر آبادی، علامہ کفایت علی، رضا علی خان بریلوی اور دیگر بے شمار علمائے کرام نے اپنی جان کی قربانی دی علامہ فضل حق خیرآبادی کا فتوی تھا کہ تن کے گورے من کے کالے یہ ہمیں آپس میں لڑوا کر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ تقسیم کرو اور حکومت کرو ان لوگوں کا منشا ہے، اس لیے ان لوگوں سے جنگ کرنا چاہیے اور ان سے آزادی حاصل کرنا چاہئے۔

مولانا نے ملک کے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے قانون اور قومی ایکتا اور جمہوریت کی بقاء کی خاطر ایک ہوجائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.