ETV Bharat / state

One Nation One Election in India بھارت میں ون نیشن ون الیکشن ناممکن: ناصر حسین

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 2:17 PM IST

راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر ناصرحسین نے کہاکہ بھارت میں ون نیشن ون الیکشن ممکن نہیں ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت لوگوں کی توجہ اہم ایشوز سے ہٹانے کے لئے ہی اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

بھارت میں ون نیشن ون الیکشن ناممکن: ناصر حسین
بھارت میں ون نیشن ون الیکشن ناممکن: ناصر حسین

بھارت میں ون نیشن ون الیکشن ناممکن: ناصر حسین

بنگلورو: مرکز میں بی جے پی کی حکومت کی جانب سے ون نیشن ون الیکشن کو نافذ کئے جانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر سید ناصر حسین نے کہا کہ ایک ملک ایک انتخابات جیسے ایجنڈے کے ذریعے بی جے پی مختلف مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ڈاکٹر ناصر حسین نے مزید کہا کہ بھارت جیسی پارلیمنٹری ڈیموکریسی میں ون نیشن ون الیکشن ناممکن ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے اسپیشن سیشن میں اٹھائے جانے والے امور کے متعلق اپوزیشن کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی بی جے پی حکومت کے ون نیشن ون الیکشن کے موضوع پر مختلف اہم شخصیات نے سخت تنقید کی ہے۔معروف وکیل پرشانت بھوشن نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ آنے والے 5 ریاستوں کے انتخابات مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، انہیں ملتوی کرنے کی سازش ہے۔

پرشانت بھوشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "بھارت جیسی پارلیمانی جمہوریت میں ون نیشن ون الیکشن کو نافذ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہمارے نظام میں ایک حکومت وسط مدت میں گر سکتی ہے جب وہ اکثریت کھو دیتی ہے اور ایک نئی حکومت بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Leader Mansoor Khan سدرامیا حکومت پر بدعنوانی کا الزام

سیاسی تجزیہ کار پروفیسر اجے کمار سنگھ نے کہا کہ یہ اس طرح کی پالیسی خطرناک ہے اور غیر جمہوری، جو بھارت کے بنیادی خیال اور اس کے آئین پر سخت ضرب لگاتی ہے۔ ہندوستان واحد نہیں ہے بلکہ جمع ہے. غالباً یہی وجہ ہے کہ آئین، اپنے پڑھنے کے کسی بھی انداز میں، یکسانیت کی نفی کرتا ہے. کثرت میں وحدت ہمارے آئین کا نچوڑ ہے۔ ہمیں آئین میں کثیر تعداد کے اشاریہ جات ملتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.