ETV Bharat / state

نیٹ امتحان دینے والے طلبہ کا مشقی ٹیسٹ

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 6:33 PM IST

Updated : Sep 5, 2021, 7:47 PM IST

نیٹ کا امتحان دینے والے 60 طلباء و طالبات نے مشقی ٹیسٹ میں شرکت کی۔ مشقی ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طلبہ میں زیادہ تعداد لڑکیاں شامل تھیں۔

mock test
موک ٹیسٹ

ملک بھر میں آئندہ 12 ستمبر کو نیٹ کا امتحان منعقد ہوا جبکہ آج کرناٹک کے یادگیر میں مشقی ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر دروازہ مسجد کی انتظامی کمیٹی کی جانب صبا کالج میں یہ ٹیسٹ منعقد کیا گیا۔

موک ٹیسٹ

نیٹ کا امتحان دینے والے 60 طالب علموں نے مشقی ٹیسٹ میں شرکت کی۔ نیٹ کے اس مشقی ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طلبا میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی رہی۔

مشقی ٹیسٹ میں حصہ لینے والی ایک طالبہ سندھ ایرانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس مشقی ٹیسٹ سے ہمیں آئندہ ہفتے 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے نیٹ امتحان میں کافی مدد ملے گی'۔ حلیمہ کوثر، جو شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر کی طالبہ ہیں نے کہا کہ 'ہم مسجد صدر دروازہ کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے لیے اس مشقی ٹیسٹ کا انعقاد کیا '۔ طالبہ سیدہ نیہا سلطانہ نے کہا کہ 'ہمیں اس ٹیسٹ میں شرکت کرکے کافی مسرت ہوئی اور ہمیں کافی حوصلہ ملا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:

یادگیر: ہر ہفتہ ویکسین میلہ کے تحت ویکسینیشن کا انعقاد

اس موقع پر امید فاؤنڈیشن کے ذمہ دار محمد نعیم نے مسجد صدر دروازہ کے صدر اور تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے'۔ صبا کالج کے پرنسپل جاں نثار کوثر نے کہا کہ 'عنایت الرحمن سید ساجد حیات ایوب درزی کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے ہمارے کالج کاانتخاب کیا'۔

اس موقع پر عنایت الرحمن، مولانا نظام الدین برکاتی، برہان الدین اظہر صدر تنظیم تحفظ ختم نبوت، پیر محمد، شیخ زکی الدین سابق اراکین بلدیہ یادگیر محمد نعیم امید فاؤنڈیشن گرمٹکل، ثناءاللہ افغان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Last Updated : Sep 5, 2021, 7:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.