ETV Bharat / state

Career Guidance Programme مسجد ون موومنٹ کی جانب سے کیریئر گائیڈنس پروگرام کا اعلان

author img

By

Published : May 5, 2023, 3:03 PM IST

مسجد ون موومنٹ، سگما فاؤنڈیشن اور بنگلور نارتھ کے مساجد فیڈریشن کے اشتراک سے بتاریخ 6 مئی 2023 کو شہر کے دارالسلام ہال میں کیریئر گائیڈنس پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں طلباء اور ان کے والدین کی رہنمائی کی جائے گی۔

مسجد ون موومنٹ کی جانب سے کریئر گائڈینس پروگرام کا اعلان
مسجد ون موومنٹ کی جانب سے کریئر گائڈینس پروگرام کا اعلان

مسجد ون موومنٹ کی جانب سے کریئر گائڈینس پروگرام کا اعلان

بنگلورو:ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں مسجد ون موومنٹ، سگما فاؤنڈیشن اور بنگلور نارتھ کے مساجد فیڈریشن کے اشتراک سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے کیریئر گائیڈنس پروگرامز منعقدہ کئے جائیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد طلبا کے درمیان جدید تعلیم اور کیرئیر کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

کیریئر گائیڈنس پروگرام میں طلباء اور ان کے والدین کی رہنمائی کی جائیگی کہ وہ 10ویں یا بارہویں کے بعد کیا کریں اور ساتھ ہی ان طلبا کو مختلف سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے دی جانے والی اسکالرشپس سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ناگوارہ مسجد فیڈریشن کے ذمہ داران نے اس کریئر گائڈینس پروگرام کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر مساجد فیڈریشن سے جڑے علماء کرام نے بتایا کہ بے شمار طلباء 10 ویں و 12 ویں کے بعد درست رہنمائی کے فقدان کی وجہ سے صحیح کیریئر آپشن چن نہیں پاتے تاہم وہ اپنی بے مثال صلاحیتوں کے ہونے کے باوجود منزل مقصود تک نہیں پہنچ پاتے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک اچھی پہل ہے کہ جہاں پر طلباء و طالبات کو ان کے والدین کے ساتھ مدعو کیا جارہا ہے جنہیں پروگرام میں سگما فاؤنڈیشن کے ذمہ دار کی جانب سے رہنمائی کی جائے گی کہ طلباء و طالبات کس میدان کو چن کر اپنے کریئر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Kalyana Karnataka Utsava کلیان کرناٹک اتسو پر گلبرگہ میں واکیتھن کا انعقاد

یاد رہے کہ 12 ویں کے نتائج آچکے ہیں جبکہ 10 ویں کے نتائج کا انتظار ہے۔اس موقع پر اس قسم کے کیریئر گائڈینس پروگرامز کا انعقاد کیا جانا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.