ETV Bharat / state

کرناٹک: قانون ساز کونسل میں انسداد گئوکشی بل منظور

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 6:42 AM IST

قانون ساز کونسل میں بی جے پی کے رہنماؤں نے طے شدہ ایجنڈے کے بغیر اس بل کو کونسل کے اختتام کے وقت پیش کیا اور مختصر تیکھی بحث و مباحثہ کے دوران ہی اس بل کو منظور بھی کرلیا گیا۔

کرناٹک قانون ساز کونسل میں انسداد گوکشی بل منظور
کرناٹک قانون ساز کونسل میں انسداد گوکشی بل منظور

گزشتہ ماہ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے باوجود اسمبلی میں انسداد گئوکشی بل کو منظور کیا تھا، لیکن کونسل میں اکثریت نہ ہونے کے بنا پر آرڈیننس کے ذریعے اسے قانون کی شکل دی تھی۔ حالانکہ انسداد گئوکشی آرڈیننس ریاست بھر میں نافذ ہوچکا تھا لیکن آج قانون ساز کونسل میں بی جے پی کے رہنماؤں نے مقرر کردہ ایجنڈے کے بغیر کونسل کے اختتام کے وقت اس بل کو پیش کیا اور مختصر تیکھی بحث و مباحثہ کے دوران اس کو منظور بھی کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ انسدادِ گئوکشی بل اور آرڈیننس کے مخالفت میں ریاست بھر میں کسان، قریشی برادری اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سخت احتجاج ہو رہے تھے اور اس ضمن میں ہائی کورٹ میں بھی متعدد پی آئی ایلز دائر کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں ہائیکورٹ نے حکومت کرناٹک کو نوٹس بھی جاری کیا تھا اور معاملہ زیر سماعت تھا کہ اسی بیچ پیر کو انسداد گئوکشی آرڈیننس کو قانونی شکل دے دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.