Hijab Row Verdict: 'حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول'

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 5:35 PM IST

'حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول'

حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ karnataka High Court کے فیصلے پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے رکن نے کہا کہ یہ فیصلہ خلاف آئین ہے، اس لیے ناقابل قبول ہے۔حجاب کے متاثرین کو ان کی قانونی جدوجہد میں ہماری مدد جاری رہے گی۔

بنگلور: حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ karnataka high court کے فیصلے کو غیر آئینی و ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کیمپس فرنٹ آف انڈیا Campus Front of India کے رکن نے کہا کہ وہ حجاب متاثرین لڑکیوں کی قانونی جدوجہد کو آگے لیجانے میں مدد کرے گا۔

'حجاب معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول'

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کیمپس فرنٹ رکن نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ افسوناک ہے، جبکہ قرآن کریم میں واضح طور پر حجاب/پردہ کی ہدایات دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hijab Row Verdict: اسلام میں حجاب ضروری نہیں، کرناٹک ہائی کورٹ، فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا ارادہ

کیمپس فرنٹ کے کارکنان کہتے ہیں کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے ججمینٹ دیا ہے نہ کہ انصاف، انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ اپنے حجاب کے فیصلے میں ہمارے آئین کے اقدار کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.