ETV Bharat / state

Judicial Probe Into 40 Percent Commission Scam کرناٹک، 'چالیس فیصد کمیشن گھوٹالے' کی عدالتی جانچ کا حکم

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 7:19 AM IST

Updated : Aug 21, 2023, 8:11 AM IST

ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی سابق حکومت پر تمام عوامی منصوبوں پر 40 فیصد کمیشن وصول کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ انتخابی مہم کے دوران کانگریس نے بھی اس معاملے کو اٹھایا تھا۔

Karnataka govt orders judicial probe
Karnataka govt orders judicial probe

بنگلور: کرناٹک میں برسر اقتدار کانگریس حکومت نے ریاست میں بی جے پی کی قیادت والی سابقہ ​​حکومت کے دوران عوامی منصوبوں کے لیے '40 فیصد کمیشن' کے مطالبے کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے. اقتدار سنبھالنے کے تین ماہ بعد، حکمراں کانگریس پارٹی نے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس ناگا موہن داس کی سربراہی میں انکوائری پینل قائم کرنے کا حکم جاری کیا ہے. حکم نامے کے مطابق کمیشن ان محکموں کی سرگرمیوں کی انکوائری کرے گا جہاں بڑے پیمانے پر عوامی کام کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں رہی تھی، تب کرناٹک اسٹیٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ اس وقت کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کو تمام عوامی منصوبوں پر 40 فیصد کمیشن وصول کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے خط کے ذریعے شکایت کی تھی، تاہم وزیراعظم کی جانب سے کوئی جواب یا کاروائی نہیں کی گئی تھی۔ حکم میں کہا گیا کہ کام شروع ہونے سے پہلے ہی 25 سے 30 فیصد کمیشن عوامی نمائندوں کو ادا کیا جاتا ہے جبکہ باقی کام مکمل ہونے کے بعد ادا کیا جاتا ہے. تاہم، حکومتی سطح پر ان سنگین الزامات پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی، حتیٰ کہ کوئی انکوائری تک نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: کانگریس نے بی جے پی حکومت کے کرپشن کے خلاف مہم کا اغاز کیا

بتایا جرہا ہے کہ کانگریس کی نئی حکومت ابتدائی سطح پر ہی انتظامیہ میں شفافیت لانا چاہتی ہے. مذکورہ کمیشن تحقیقات کرے گا کہ کیا انتظامی منظوری قواعد اور کام کے معیار کے مطابق دی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا کہ انکوائری کے دوران متعلقہ محکموں کو اپنی فائلیں پینل میں جمع کرانی ہوںگی. انتخابی مہم کے دوران کانگریس نے بی جے پی حکومت کو نشانہ بنانے کے لیے '40 فیصد کمیشن' کا مسئلہ اٹھایا تھا جس سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اضطراب میں مبتلا ہوچکی تھی.

Last Updated :Aug 21, 2023, 8:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.