ETV Bharat / state

Governor Gives Nod to Anti Conversion Bill گورنر کرناٹک نے مذہب تبدیلی بل کو منظوری دے دی

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 5:23 PM IST

کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا جانیندرا نے حال ہی میں ایوان بالا میں غور و خوض کے لیے بل پیش کیا تھا۔ کرناٹک اسمبلی نے حال ہی میں کونسل کے اجلاس میں مذہب تبدیلی مخالف بل پاس کرلیا گیا۔ کانگریس کی مخالفت کے باوجود بل منظور کر لیا گیا۔ Governor Gives Nod to Anti Conversion Bill

گورنرکرناٹک نے مذہب تبدیلی بل کو منظوری دے دی
گورنرکرناٹک نے مذہب تبدیلی بل کو منظوری دے دی

بنگلورو: کرناٹک میں تبدیلی مذہب مخالف بل کو سرکاری طور پر نافذ کیا گیا کیونکہ کرناٹک کے گورنر تھاور چندا گہلوت نے 28 ستمبر کو بل کو منظوری دے دی۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں ریاستی گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ Governor Gives Nod to Anti Conversion Bill

'کرناٹک پروٹیکشن آف رائٹ ٹو فریڈم آف ریلیجن بل' گزشتہ ڈسمبر میں قانون ساز اسمبلی نے پاس کیا تھا۔ چونکہ یہ بل قانون ساز کونسل میں پاس ہونے کے لیے زیر التوا تھا، جہاں حکمران بی جے پی کے پاس اس وقت اکثریت نہیں تھی، اس کے بعد حکومت نے اس بل کو نافذ کرنے کے لیے اس سال مئی میں ایک آرڈیننس جاری کیا تھا۔ Religion Conversion Ban in Karnataka

وزیر داخلہ اراگا جانیندرا نے حال ہی میں ایوان بالا میں غور و خوض کے لیے بل پیش کیا۔ کرناٹک اسمبلی نے حال ہی میں کونسل کے اجلاس میں تبدیلی مخالف بل پاس کیا۔ کانگریس کی مخالفت کے باوجود بل منظور کر لیا گیا۔ Anti Conversion Bill in Karnataka

یہ بھی پڑھیں: Student Trying to Convert Religion کانپور کے طالب علم پر مذہب تبدیل کرنے کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.